Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کووِڈ-19 کی جانچ کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک اور ٹسٹنگ مشین حاصل ہوئی

by | Apr 22, 2020

COVID 19 RT PCT Testing Machine

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں آج ایک نئی آرٹی- پی سی آر ٹسٹنگ مشین کی تنصیب کے ساتھ اب ہر دن کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے دو سو سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاسکے گی۔ اے ایم یو کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال مغربی اترپردیش کے سرفہرست میڈیکل کالجوں میں سے ایک ہے۔ پندرہ لاکھ روپئے قیمت والی یہ مشین حکومت اترپردیش نے فراہم کی ہے جس سے کووِڈ-19 کی جانچ میں تیزی آئے گی۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلہ میں کہاکہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کووِڈ-19 کی جانچ کے لئے حکومت کے تسلیم شدہ مراکز میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ بشمول کمشنر، ضلع مجسٹریٹ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسراور چیف میڈیکل آفیسر کی مشترکہ کاوشوں سے جے این ایم سی کو یہ نئی مشین حاصل ہوئی ہے۔ وائس چانسلر نے حکومت اترپردیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے کووِڈ-19 کے خلاف ہماری جنگ میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید کہاکہ اے ایم یو اور اس کے ذیلی ادارے، کووِڈ-19 کی روک تھام کے لئے روزِ اوّل سے حکومت کی کاوشوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنا مثبت کردار نبھارہے ہیں۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل پروفیسر شاہد صدیقی نے کہاکہ نئی مشین ملنے سے اب ہم روزانہ 200 سے زائد نمونوں کی جانچ کرسکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جے این ایم سی ایچ میں اب تک تین ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔نئی مشین ملنے سے اب نمونوں کی جانچ کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کووِڈ-19 کے خلاف ہماری کاوشوں میں تیزی آئے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...