Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جفت سیمسٹر کے لیے امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ کا اعلان

by | Apr 28, 2020

AMU

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے جفت سیمسٹر والے امتحانات کے لیے آن لائن رجسٹریشن و امتحان فارم کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر برائے امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری کی جانب سے جاری ایک اعلانیہ کے مطابق تعلیمی میقات 2019-20کے تمام مجاز جفت سیمسٹر والے طلبہ و طالبات کے لیے رجسٹریشن و امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18؍مئی 2020ہے جبکہ اپنے فارم سے کسی کورس کو کم کرنے یا رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 21؍مئی ہے۔
نوٹس کے مطابق سبھی ایکس طلبہ و طالبات جو جفت سیمسٹر میں تعلیم جاری نہیں رکھے ہوئے ہیں لیکن چھوٹے ہوئے پرچوں میں سمسٹر کے خاتمے پر امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی آن لائن امتحان فارم بھرنا لازمی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امتحان فارم مقررہ تاریخ میں پُر کیے بغیر کسی بھی طالب علم کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی تا آنکہ اس سلسلے میں وائس چانسلر کی اجازت حاصل کی جائے اور فارم جمع کرنے کے لئے 500روپئے کی تاخیر فیس جمع کی جائے۔
نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ رواں تعلیمی سال کے مجاز طلبہ کو آن لائن امتحان فارم بھرتے وقت کوئی فیس جمع نہیں کرنی ہوگی۔ لیکن تمام ایکس طلبہ کو ان کے فارم کے کنٹرولر دفتر کے ذریعہ منظور کیے جانے کے بعد 200روپئے امتحان فیس کے مد میں جمع کرنے ہوں گے۔
رجسٹریشن و امتحان فارم آن لائن پُر کرنے سے متعلق تمام تفصیلات www.amucontrollerexams.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...