Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کو آج یکم مئی سے بسوں کے ذریعہ ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا

by | May 1, 2020

AMU

علی گڑھ : کووِڈ-19 کی وبا کے پیش نظر ملک گیر تالا بندی کے دوران مرکزی وزارت داخلہ، حکومت ہند کی جانب سے طلبہ اور دیگر لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کی اجازت دئے جانے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہاسٹلوں میں مقیم طلبہ کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے حکومت اترپردیش کے تعاون سے بسوں کا انتظام کیا ہے۔
اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے جمعرات کو جاری ایک اہم نوٹس میں کہا کہ یکم مئی 2020 سے طلبہ کے لئے بسیں پراکٹر دفتر پر دستیاب رہیں گی۔ انھوں نے کہاکہ مئی اور جون 2020 میں چونکہ کلاسیز نہیں ہوں گی، نہ ہی امتحانات یا داخلہ امتحانات ہوں گے اس لئے طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں ۔ انھوں نے کہاکہ علی گڑھ ضلع میں کووِڈ-19کے تعدّی میں اضافہ ہورہا ہے اور اقامتی ہالوں میں بھی تعدی کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لئے حکومت اترپردیش کے تعاون سے طلبہ کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
مسٹر عبدالحمید نے کہاکہ ابتدائی مرحلہ میں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اترپردیش کے طلبہ کے لئے یہ بندوبست کیا گیا ہے اور بعد میں بہار، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ سمیت دیگر ریاستوں کے طلبہ کے لئے بندوبست کیا جائے گا۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ طلبہ اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ بعد میں حالات کے مطابق شاید ایسا بندوبست نہ ہوسکے۔ انھوں نے مزید کہاکہ طلبہ کسی وضاحت کے لئے اپنے پرووسٹ، یا ڈی ایس ڈبلیو اور پراکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...