Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کوروناوائرس:ایران میں مساجد کھل رہی ہیں

by | May 3, 2020

ایرانی مسجد

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پیر چار مئی سے ملک کے ایک بڑے حصے میں مساجد کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر کنٹرول کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کووڈ انیس سے سینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہ گزشتہ پچپن دنوں کے دوران اس بیماری سے ہونے والی سب سے کم ہلاکتیں ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا، یہ رجحان آنے والے دنوں میں بھی اسی طرح برقرار رہے گا۔‘‘
ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا، جب ملکی صدر حسن روحانی نے بتایا تھا کہ 132 اضلاع میں پیر چار مئی سے مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ یہ ملکی انتظامی ڈویژن کا ایک تہائی بنتا ہے۔ صدر روحانی نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ سماجی دوری اجتماعی نمازوں سے زیادہ ضروری ہے،اسلام میں سلامتی اور حفاظت فرض ہے جبکہ مساجد میں نماز پڑھنا صرف تجویز کیا گیا ہے۔‘‘
مشرق وسطی کے خطے میں ایران کووڈ انیس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اسی وجہ سے اس ملک میں مساجد اور اہم مزارات مارچ کے اوائل سے بند ہیں۔ اس دوران ایران میں وائرس ٹاسک فورس‘ بھی بنائی گئی تھی، جو سولہ مئی سے سکول دوبارہ کھولنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ایران میں وسط جون سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو جاتی ہیں اور اس طرح بچے ایک ماہ تک سکول جا سکیں گے۔
جہاںپوری کے بقول ملک میں اب تک 6203 افراد اس وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں فروری کے وسط میں پہلی مرتبہ کسی شخص میں کورونا کی نشاندہی ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ انیس کے مزید 976 مریض سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ایران میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 97,424 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 78,420 افراد بدستور زیر علاج ہیں، جن میں سے 2690 کی حالت نازک ہے۔
ایران میں اور بیرون ملک موجود ماہرین تاہم ایران کے کووڈ انیس سے متعلق اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق متاثرین کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
اتوار کو ہی پاسداران انقلاب ایران نے یوم القدس‘ کے موقع پر منعقد کی جانے والی سالانہ پریڈ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ایران میں 1979 ء کے انقلاب کے بعد ہر سال یہ دن رمضان کے آخری جمعے کو منایا جاتا ہے۔ اس سال یوم القدس‘ بائیس مئی کو منایا جانا تھا۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...