علی گڑھ : صحافت و ذرائع ابلاغ کے میدان میں ’’وی جرنو ٹکنالوجی پرائیویٹ لمیٹیڈ‘‘ (Vjourno Technology ) نے صحافت و ذرائع ابلاغ کے طلبہ کے لئے گھر پر رہ کر ہی پیڈ انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ طلبہ کے لئے ویڈیو کے ذریعہ اظہار خیال کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ عمدہ کارکردگی پر فیس بُک پر اسے شائع کیا جائے گا اور انٹرن شپ فیس بھی ادا کی جائے گی ۔انھوں نے بتایا کہ سبھی شرکاء کو پلیٹ فارم کی تاحیات رکنیت دی جائے گی۔
اس مہم کا آغاز 9؍مئی کو ہی ویب کاسٹ کے توسط سے ہورہا ہے، جب کہ 31؍مئی 2020 کو سبھی موصولہ انٹریز کی جانچ کی جائے گی اور فاتحین کے ناموں کا اعلان فیس بُک کے توسط سے کیا جائے گا ۔رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لئے www.vjourno.com دیکھیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...