Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ادھو ٹھاکرے کی مودی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملاقات

by | May 12, 2020

Udhav modi

ممبئی : ملک میں جب سے کرونا وائرس کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کیا گیا ہے اس وقت سے لے کر اب تک وزیر اعظم نے ملک کے وزرائے اعلی سے مسلسل۵؍ مرتبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حالات کا جائزہ لیا۔ وزرائے اعلی کے مشورے ، تجاویزات اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی بات کہی گئی۔ آج وزیر اعظم نے پانچویں مرتبہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی جس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کورونا وائرس کے تعلق سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بے شک ملک میں اس وبائی مرض کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ اس لئےوزیر اعظم نریندر مودی سےمحتاط فیصلہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ہنگامی خدمات کے لئے ممبئی کی ریڑھ کی ہڈی مانی جانے والی لوکل ٹرینیں شروع کرنے اور ضرورت پڑنے پر سنٹرل فورس کی مدد کے بارے میں بھی بات کی۔

 ادھو ٹھاکرے نے چین کے ووہان کی مثال دیتے ہوئے کہا ‘کہ کرونا  مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔جس کے اثرات جون اور جولائی مہینے تک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پڑھا ہے کہ ووہان نے دوبارہ کرونا مریضوں کی تعداد سامنے  کے تعلق سے ڈبلیو ایچ او نے متنبہ کیا ہے ۔ میرا مشورہ ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ بہت احتیاط سے لیا جائے ۔

وزیر اعظم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جانے والی میٹنگ میں ، ادھو نے مزیدکہا کہ ‘میری درخواست ہے کہ مہاراشٹر کو بھی ضرورت پڑنے پر مرکزی فورس دی جانی چاہئے ۔ ریاست میں  پولیس پر بہت دباؤ ہے اور پولیس اہلکار بھی انفکشن کا شکارہو رہے ہیں ۔ ایک ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار کرونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں ، جن میں سے ۷؍اہلکاروں کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔

وزیر اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ ہنگامی خدمات میں مصروف ملازمین کے لئے ممبئی میں لوکل ٹرین خدمات شروع کریں ۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر۲۲؍ ہزار ہوگئی ہے ۔ صرف ممبئی میں ۱۳؍ ہزار سے زیادہمریضوں کا انکشاف ہواہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے۸۳۲؍ افراداس مرض میں مبتلا ہوکرفوت ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عروس البلاد ممبئی میں لاکھوں کی آبادی والے سلم علاقہ  دھاراوی میں  بڑھتے ہوئے کرونا انفیکشن تشویشناک ہیں ۔ پیر کو دھاراوی میں کورونا وائرس کے ۵۷؍ نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کل تعداد۹۱۶؍ ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد۲۹؍ہوگئی ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...