Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

گجرات: نیوز پورٹل ’فیس آف نیشن‘ کے مدیر غداری کے الزام کے تحت گرفتار

by | May 12, 2020

Vijay Rupani

احمد آباد : نیوز پورٹل فیس آف نیشن کے مدیر دھول پٹیل کو گجرات پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر ملک غداری کا الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے نیوز پورٹل پر کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو لے کر ایک رپورٹ شائع کی تھی اور اس میں گجرات میں تبدیلی اقتدار کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ ایک ہندی نیوز پورٹل کے مطابق گجرات پولس کا کہنا ہے کہ دھول پٹیل نے مبینہ طور پر 7 مئی کو ایک رپورٹ شائع کی جس کا عنوان تھا منسکھ منڈاویا کو اعلیٰ کمان نے بلایا، گجرات میں قیادت تبدیلی کا امکان۔ قابل ذکر ہے کہ منڈاویا مرکزی وزیر اور گجرات سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔
دھول پٹیل پر لگے الزام کے تعلق سے انڈین ایکسپریس میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیس آف نیشن کی نیوز رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا تھا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی ناکامیابی پر نئی دہلی کی نظر ہے اور منڈاویا کو بی جے پی اعلیٰ کمان نے بلایا تھا۔ ایسے حالات میں ریاستی قیادت کی تبدیلی کو لے کر بحث تیز ہے۔
دھول پٹیل کی رپورٹ کے مدنظر احمد آباد واقع ان کی رہائش سے کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے انھیں حراست میں لیا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (ملک سے غداری) اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 54 (جھوٹی تنبیہ کے لیے سزا) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں پولس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ احمد آباد کرائم برانچ نے فیس آف نیشن نیوز پورٹل کے مدیر دھول پٹیل کے خلاف جمعہ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ اسسٹنٹ پولس کمشنر بی وی گوہل کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دھول پٹیل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لیے ایس وی پی اسپتال بھیجا گیا ہے۔
دھول پٹیل کو حراست میں لیے جانے کے بعد گجرات میں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے روپانی حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ “وزیر اعلیٰ روپانی کی ایک بزدلانہ حکرمت سے گجرات حیران ہے۔ ان کی ہدایت پر گجرات پولس نے لوکل ویب سائٹ کے مدیر دھول پٹیل کو غیر ضمانتی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔ روپانی جی، اگر آپ کی قیادت کی تنقید کرنا جرم ہے تو سبرامنیم سوامی کے خلاف کیس کیوں نہیں درج کیا گیا۔”
شکتی سنگھ گوہل نے سبرامنیم سوامی کا ایک پرانا ٹوئٹ بھی مثال کے طور پر پیش کیا جس میں بی جے پی لیڈر نے روپانی کی تنقید کی تھی۔ سبرامنیم سوامی نے لکھا تھا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والوں کی تعداد تبھی قابو میں کی جا سکتی ہے جب آنندی بین کی گجرات کے وزیر اعلیٰ عہدہ پر واپسی ہو۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...