Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ضلع کلکٹر اور ڈویژنل کمشنر سے وزیر اعلیٰ ادھ ٹھاکرے کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ

by | May 12, 2020

Udhav Thakray Meet With Commissioner and DM

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹر اور ڈیوزینل کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۱۷؍ مئی تک اپنے اپنے اضلاع میں کرونا سے متعلق حالات اور لاک ڈاون کی صورتحال کے متعلق لائحہ عمل تیارکریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے مانسون کی تیاری ہمیں ابھی سے کرنی ہوگی مانسون کے دوران وبائی امراض اور دیگر امراض کے ساتھ کرونا بحران سے بھی نپٹنا ہوگا ۔ خاص طور پر اضلاع کے پرائیوٹ ڈاکٹروں سے گزارش کرتے ہوئے کہا وہ اپنے دواخانوں کو جاری کرتے ہوئے اپنی خدمات کو انجام دیں ۔
اورنگ آباد دورے پر گئے وزیر صحت راجیش ٹوپے بھی اس کانفرنس میں ویڈیو کے ذریعہ وزیر اعلی کو بتایا کہ صحت کے امور پر توجہ دینے اور خالی آسامیوں کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں لاک ڈاؤن اگر ختم بھی ہوتا ہے تو کسی بھی حالت میں ضلعی حدود کو نہیں کھولی جائیں گی۔لہٰذا عوام کو محتاط رہنا ہوگا اور مناسب طبی نگہداشت کرنا ہوگی تاکہ انفیکشن میں اضافہ نہ ہو۔
جن علاقوں کو گرین زون یا کنٹیمنٹ زون میں رکھا گیا ہے ان علاقوں کی انتظامیہ کو خصوصی طور پر دھیان رکھنا چاہئے کہ ان علاقوں میں سخت پابندیاں عائد ہیںکروناوائرس کو کسی بھی حالت میں زون سے باہر نہیں پھیلنا چاہئے۔
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ہم اپریل میں انفیکشن کی روک تھام کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگرمئی کے مہینے میں بڑی تعداد میں کروناکے مریضوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم کروناوائرس کی زنجیر توڑ کر ریاست کو کرونا سے پاک کریں لیکن آنے والی بارش کے موسم میں موسمی بیماریوں کے ساتھ ہمیں کرونا کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ہمارے لیئے ضروری ہے کہ ہم ابھی سے ایسا میڈیکل سسٹم تیار کریں جو آنے والے وقتوں میں ہمیں ان پریشانیوں اور بیماریوں سے مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف جہاں ہم محکمہ صحت کو لےکر فکر مند ہیں وہیںدوسری طرف ہمارے معاشی حالات کو سدھارنے کے لئے روزگار اور کاروبار شروع کرنے ہونگے۔ اس لئے ہمیں بہت محتاط رہ کر کوئی بھی قدم اٹھانا ہوگا۔ریڈ زون اور کنٹیمنٹ زون میںہمیں زیادہ محتاط رہنا چاہئے ۔ گرین زونز میں ہم نے بین الریاستی ضلعی ٹرانسپورٹ شروع کردی ہے لیکن وہاں بھی اس نے ہمیں محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔
وزیر اعلی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ دہلی سے خصوصی ٹرینیں شروع کی گئیں ہیں جو ممبئی بھی آرہی ہیں۔ اب تک ہم نے جن لوگوں کو ریاست سے باہر بھیجا ہے ان کی تمام تر معلومات ہمارے پاس موجود ہے۔ ہم مرکزی سرکار سے درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ ان ٹرینوں کے ذریعہ مہاراشٹر میں آرہے ہیں ایسے لوگوں کے نام اور پتے کے ساتھ مکمل معلومات ہمیں پہلے سے فراہم کر دی جائیں ۔
مستقبل میں ، ہمیں ہر ضلع میں صحت سے متعلق صحت کے نظام کے قیام پر توجہ دینی ہوگی۔ اس دوران میں نے مختلف اضلاع کی جائزہ میٹنگیں کیں اور صحت کی سہولیات کا فقدان بھی محسوس کیا۔ صحت کی آسامیاں بھی پُر کرنا ہوں گی ۔
وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ ان کی ریاست کے ہر ضلع میں ، اگر ضلعی کلکٹر نہ صرف کورونا بلکہ بیماریوں کا بھی ابتدائی معائنہ کرکے بیماروں کا بروقت علاج کر کے صحت مند کی جاسکتاہے ۔ اس کے لئے وہ گھر گھر جاکر بیماروںکی جانچ پڑتال کرنا چاہئے محکمہ صنعت کو ریاست میں ہر ایک صنعت میں کام کرنے والے بیرون ریاستوں کے مزدوروں کی تعداد کا جائزہ لینا چاہئے اور ان میں سے کتنے اپنی آبائی ریاست میں واپس آئے ہیں ان کی بھی مکمل معلومات ہونا لازمی ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...