تمام احتیاط کے باوجود ریاست میں کرونا کا قہر جاری ، متاثرین کی تعداد ۲۵؍ہزار کے قریب ، حالات انتہائی تشویشناک

Corona

ممبئی : ریاست میں کرونا سے متاثرین کی تعداد۲۴؍ہزار۴۲۷؍ہوئی ہے ۔ آج ریاست میں کرونا کے۱۰۲۶؍ نئے مریض پائے گئے۔ اسی طرح ۳۳۹؍ کرونا مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کرونا مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد۵۱۲۵؍ ہوگئی ہے ۔ اس طرح کی معلومات دیتے ہوئے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں اب تک ۲؍لاکھ ۲۱؍ہزار ۶۴۵؍ نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں ۱ لاکھ۹۵؍ہزار۸۰۴؍ نمونے منفی پائے گئے اور۲۴؍ہزار ۴۲۷؍ افراد کے نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔
مہاراشٹر میں۲؍لاکھ۱۸؍ ہزار ۶۵۵؍ لوگ گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔۱۵؍ہزار ۶۲۷؍ لوگ سرکاری قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں ۔ آج۵۳؍ لوگوں کی کرونا سے موت واقع ہوگئی ہے۔ اس طرح اب تک۹۲۱؍ لوگوں کی موت کا اندراج کیا گیا ہے۔جن میں ممبئی۲۸؍،پونہ۶؍، پنویل۶؍، جلگاوں۵؍، شولاپور۳؍، تھانہ۲؍، رائے گڑھ اور اورنگ آباد اور آکولہ میں ایک ایک جن میں ۲۹؍ مرد اور ۲۴؍ خواتین کی موت ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *