Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر اعلی کی میٹنگ میں ۳۱؍مئی تک لاک ڈاون میں توسیع کے امکانات پر گفتگو

by | May 14, 2020

Udhav Thakray Meet With Commissioner and DM

ممبئی : گزشتہ ۱۱؍ مئی کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے لاک ڈاون کے تعلق سے تمام معلومات حاصل کیے اس وقت ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں مہاراشٹر میں کرونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہونے کی بات کہی ساتھ ہی ۔ صوبہ کے لئے راحتی فنڈ کا بھی مطالبہ کیا تھا اس کے فوراً بعد انہوں نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں اور ڈویژنل کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے ذریعہ ان کے زیر انتظام آنے والے علاقوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیے ۔

مذکورہ میٹنگ میں ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی تھی کہ ریاست کا  ہر ضلع ۳۱؍ مئی تک گرین زون میں لایا جائے ۔ ۱۱؍مئی کے بعد وزرائے اعلی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نے ۲۱؍ مئ کو عوام سے خطاب کیا قیاس کیا جا رہاتھا کہ لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے کا اعلان کریں گے مگر انہوں نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاون کے تعلق سے وزرائے اعلی کو اختیارات سونپے ہیں ۔ چونکہ ملک میں سب سے زیادہ کرونا کے شکار مہاراشٹر میں ہیں وہیں آج مہاراشٹر میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے ۔

اس لئے وزیر اعلی نے لاک ڈاون میں توسیع یا کچھ راحت دینے کے سلسلے میں مہا وکاس آگھاڑی میں شامل تمام اہم وزرائ کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میں لاک ڈاون کے تعلق سے گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹر میں لاک ڈاون میں ۳۱؍مئی تک توسیع کے امکانات ہیں ۔ وہیں ریاست کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نے کچھ علاقوں میں لاک ڈاون سے راحت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے لیکن ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ اس میٹنگ میں اس بات پر بھی بحث و مباحثہ کیا گیا کہ ریاست کی معاشی حالت کو سدھارنے کے لئے کچھ صنعتوں کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی غور کیا جائے، اسی طرح جن علاقوں کو گرین زون قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاون میں راحت نہ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ریاست میں پہلے مرحلے کا اعلان۲۲؍ مارچ کوکیا گیا جو کہ ۱۴؍اپریل تک تھا ، اس کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان۱۴؍اپریل سے۳؍ مئی تک کیا گیا تھا، اس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سےلاک ڈاون میں مزید۱۴؍ دنوں کی توسیع کرتے ہوئے تیسرے مرحلے کا اعلان۴؍ مئی سے ۱۷؍ مئی تک کیا گیا ۔ مگر لاک ڈاون کے ان۵۴؍دنوں میں مہاراشٹر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد کم ہونے کے بجائے روز بڑھتی رہی ۔

ان دنوں ریاست میں کرونا متاثرین کی تعداد۲۵؍ ہزار سے تجاوز کر گئیں ۔ وہیں آج تک ایک ہزار سے زائد افراد اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ۔ ان تمام عنوانات پر منعقدہ آج کی ہونے والی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے، نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار، وزیر محصول بالا صاحب تھورات، وزیر تعمیرات اشوک چوہان، وزیر جینت پاٹل، شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے،وزیر صنعت سبھاش دیسائی وغیرہ موجود تھے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...