Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ریاست میں موجود تارکین وطن کی فہرست عام کرنے ،مہاجرمزدوروں کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کیلئے جماعت اسلامی مہاراشٹر کا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ

by | May 22, 2020

Migrant workers in Train 2

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں موجود تارکین وطن کے اعداو شمار اور فہرست جاری کی جائے تاکہ ان مزدوروں کی گھر واپسی کو ممکن بنایا جائے اور ایسے حالات میں مزدوروں کی ہر مالی معاونت و امداد فراہم کی جائے ۔ مہاراشٹر میں آج بھی تارکین وطن نہ صرف ہجرت پر مجبور ہے بلکہ ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے اب تک 5لاکھ سے زائد تارکین وطن کو آبائی وطن بھیجا گیا ہے سب سے زیادہ تارکین وطن کی تعداد ممبئی اور ریاست مہاراشٹر میں آباد ہے اورنگ آباد میں ٹرین کی پٹری پر مزدوروں کی موت کا دلسوز واقعہ نے سب کو دہلا دیا ہے۔ گرین اور اور ینج زون میں سرکار نے تعمیراتی کاموں کو اجازت بھی دی ہے لیکن اس کے باوجود مزدوروں کی ہجرت کا سلسلہ درا زہے اور مزدور آج بھی راستوں پر ہی نظر آرہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ خطرہ بھی ہے جبکہ ہے مہاراشٹر نے اس سلسلے میں اقدامات بھی کئے ہیں لیکن وہ خاطرخواہ اقدامات نہیں تھے جس کی وجہ سے حالات اب بھی بدتر ہے اس لئے ریاستی سرکار کو اس جانب توجہ دینی چاہئے اس قسم کا مطالبہ آج جماعت اسلامی کے ریاستی سر براہ رضوان الرحمن نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے کیا ہے۔

Letter to The Chief Minister Maharashtra ---- Subject Migrant Labour-page

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو روکنے کیلئے ریاستی سرکار نے تعمیراتی کاموں کو گرین اور اورینج زون میں منظوری دیدی تھی لیکن اس کے باوجود بھی مزدوروں کی نقل مکانی پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ ہائی کورٹ سمیت کئی عدالتوں نے اپنے مشاہدہ میں ازخود نوٹس لے کر اس مسئلہ کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے صوبوں کو مزدوروں سے متعلق اقدامات سے متعلق ریماکس بھی منظور کئے تھے اور کہا تھا کہ سرکار مزدوروں کی نقل مکانی کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے ایسے ہی حالات مہاراشٹر کے بھی ہے جہاں مزدوروں کی ایک اچھی خاصی تعداد آباد ہیں کئی مزدوروں کو پیدل سفر کر کے اپنے اہل و عیال کے ساتھ گاؤں پہنچ گئے ہیں لیکن اب بھی کئی مزدور سڑک پر اپنے گاؤں جانے کیلئے پیدل سفر کر تے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
رضوان الرحمن نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں پھنسے مہاجر مزدوروں کی فہرست جاری کی جائے تاکہ مزدوروں کا اعداد و شمار جاری ہو کہ مہاراشٹر میں کتنے مزدورو تارکین وطن آباد ہیں اور اسی بنیاد پر ان تارکین وطن کی مدد کی جاسکے اب تک ریاستی سرکار نے 5 لاکھ تارکین وطن کو اپنے آبائی وطن بھیجنے کا دعوی کیا ہے لیکن اب بھی کئی تارکین وطن اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد اسٹیشن پر حادثہ کاشکار ہونے والے مہاجر مزدوروں کےساتھ ان تمام مزدوروں کے لواحقین کو ہم10 لاکھ روپئے معاوضہ فراہم کر نے کا مطالبہ کرتے ہیں ساتھ ہی مزدوروں کے معاملے میں انسانیت کے ناطے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزدوروں کو ان کے گھر واپس بھیجا جائے کیونکہ مزدوروں پر ان دنوں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ اپنے گھر جانے پر بضد اور مجبور ہوگئے ہیں اور اسی وجہ سے حادثات بھی پیش آرہے ہیں اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...