Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دھاراوی باز آبادکاری منصوبہ فوری شروع کرنے کیلئے وزیر ہائوسنگ جتندر آہواڑ کا وزیر اعلی سے مطالبہ

by | May 22, 2020

Jitendra Awhad

ممبئی : مہاراشٹر میں کروناسے سب زیادہ متاثر مریض ممبئی میں ہیں اور خاص طور پر دھاراوی اور کولہی واڑا میں مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہاں پر ناقص اور غیر معیاری نگہداشت کی وجہ سے کرونا متاثرین کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد میں بھی غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اسی کے پیش نظروزیر ہاوسنگ جتندر آہواڑ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالباتی مکتوب میں کہا ہے کہ فوری طور پر دھاراوی کی باز آباکاری کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لئے وزیراعلی کو ہنگامی طور پرطبی عملے کے ساتھ ساتھ ہاسپیٹل کے ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ لے کر غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کو یقینی بنانا چاہئے ۔
وزیر اعلی کو لکھے گئے مکتوب میں جتیندر آوھاڑ نے مزید لکھا ہے کہ دھاراوی کو ایشیائ کی سب سے بڑی جھونپڑ پٹی کہا جاتاہے اس کچی بستی میں حفظان صحت کی دیکھ بھال کا کوئی معیار نہیں ہے اور علاج معالجے کی حالت خراب ہے۔ اس سے عام طور پردھاراوی کے بارے میں ایک غیر یقینی احساس پیدا ہوا ہے ۔ یہی موقع ہے کہ مہاوکاس آگھاڑی کو بازآبادکاری کرکے مزید بیماریوں سے نجات دلائی جائے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ باز آبادکاری کا اعلان سابق بی جے پی کے دور حکومت میں کیا گیا تھا ۔ مرکزی و ریاستی حکومت سے منظوری حاصل ہوگئی تھی مگرکرونا کی بیماری کی وجہ سے یہ معاملہ التوائ کا شکار ہوگیا ۔ اگر اس طرح کے معاملے میں دھاراوی کی بازآبادکاری کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف مہاوکاس آگھاڑی کے ذریعہ سیاسی، معاشرتی اور معاشی ترقی ہوگی ۔ بلکہ سیاسی مخالفین کے منہ بند بھی کیے جاسکتے ہیں ۔
جتیندر اوہاڑ کے مطابق مہا وکاس آگھاڑی کا قیام ہی وکاس کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے ۔ سیاسی، سماجی اور معاشی شعبہ کوتقویت دیتے ہوئےنئے روزگار بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں ۔ دھاراوی میں تمام دھرم اور ذات کے لوگ رہتے ہیں اگر دھاراوی ترقی کرتی ہے تو یہ مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے لئے عوامی مقبولیت کا سبب بنے گی ۔
وزیر ہاوسنگ جتندراوہاڑ کو امید ہے اس ضمن میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک میٹنگ کی اور دھاراوی کی باز آبا کاری کے عمل کو جلد شروع کریں گے تو اس سے دھاروی ہی نہیں بلکہ کولہی واڑا کی عوام کو بھی راحت ملے گی ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...