Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

شرد پوار کا مہاجر مزدوروں کو واپس لانے کیلئے منصوبہ بندی کا مشورہ

by | May 23, 2020

Sharad Pawar

ممبئی : ملک میں کرونا وائرس کا قہر عروج پر ہے ۔ پچھلے دو ماہ سے ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے اپنے وطن لوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں مختلف کمپنیوں کو کام شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں این سی پی شرد پوار نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد معاشی بحران کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومتیں لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ لیکن کارخانے دوبارہ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ مزدور اپنے وطن نقل مکانی کر رہے ہیں ۔ اس لئے ریاستی حکومت کو معاشی طور سے مضبوط ہونے کے لئے پوری طرح سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہوگی ۔
ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لئے نئی پالیسیاں بنانی ہونگی ۔ درآمدات ، برآمدات اور اندرون ملک نقل و حمل میں اضافے کے لئے صنعت کاروں ، کاروباری افراد اور اس شعبے میں ماہرین سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...