Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسپیکر نانا پٹولے کا ریاست میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے انکار

by | May 28, 2020

Nana Patole

ممبئی : مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور کانگریس کے لیڈر نانا پاٹولے نے ریاست میں کسی بھی سیاسی ہنگامے کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ مہاراشٹر میں برسراقتدار مہاوکاس آگاڑی حکومت میں مبینہ ہنگامے کی اطلاعات کے درمیان اسپیکر نے آج واضح کیا کہ موجودہ صورتحال مہاراشٹر میں بر سر اقتدار حکومت کے خلاف نہیں ہے اور نا ہی ریاست میں کوئی ہنگامی صورتحال ہے۔
اسپیکرنانا پٹولے نے سیاسی ہلچل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس وقت میڈیا میں مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں جو کچھ بتایا جارہا ہے ، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ اس وقت ہم صرف کرونا وائرس سے لڑنے کا کام کر رہے ہیں ۔ ہم حکومت ہند کی تمام ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔
جب وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر مہاوکاس آگاڑی کے لیڈران سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ، اگھاڑی میں شامل ہر ایک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور آج کی میٹنگ میں عوامی کاموں پر عمل درآمد کے لئے آپس میں ہم آہنگی قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہاراشٹر میں ہنگامی صورتحال نہیں ہے ۔ میں کابینہ کا ممبر نہیں ہوں جو یہ بتا سکے کہ آج کے اجلاس کا مقصد کیا تھا ۔ اگرچہ یہ کرونا سے لڑنے پر تبادلہ خیال ہوسکتا ہے
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں مہااگھاڑی میں شامل لیڈران کی میٹنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ۔ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا ۔ ادھو ٹھاکرے ماتوشری سے تبادلہ خیال کررہے تھے اور باقی وزراء ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر موجودتھے ۔ نانا پٹولے کے مطابق جب۳۱؍ مئی کو لاک ڈاؤن ختم ہوگا تو اس کے بعد کی منصوبہ بندی کے تعلق سے میٹنگ ہونے کا امکان ہے ۔ وہیں نئے تعلیمی سال میں مہاراشٹر میں اسکولوں کے شروع ہونے والے ہر علاقے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...