Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مرکزی حکومت عوام کا اعتماد پانے میں ناکام رہی ہے:راشٹریہ لوک دل

by | May 31, 2020

Anti CAA Protest

نئی دہلی : راشٹریہ لوک دل نے مرکزی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا ایک سال پورا ہونے پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سب کا ساتھ،سب کا وکاس اور سب کا وشواس جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
آر ایل ڈی کے ترجمان نے ہفتہ کو یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس میعاد کارم میں ملک کے اقلیتی سماج کا ووٹ لینے کے بعد بھی حکومت ان کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہریت (ترمیمی) بل پاس کر کے تقریبا 35فیصدی آبادی والے اقلیتوں میں عدم تحفظ کے ایسے احساس کو پیدا کیا ہے جو آنے والے وقت میں دور ہوتی نظر نہیں آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ، لکھنؤ کے گھنٹہ گھر اور گومتی نگر کے ساتھ کانپور، اعظم گڑھ، سنبھل اور سہانپور کے اقلیتی سماج کی خواتین کی جانب سے مہینوں تک چلائے گئے تاریخی احتجاجی مظاہروں کی دوسری مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔احتجاجی مظاہروں پر مرکزی حکومت کے کسی بھی نمائندے کا نہ جانا بھی جمہوریت میں کافی حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں اور مزدوروں کا طبقہ ملک کی آبادی کا 80فیصدی ہیں۔کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں مزدوروں کی حالت اتنی قابل رحم ہوگئی ہے جس کی یادیں عوام کو آبدیدہ کررہی ہیں۔ حکومت کی مادہ پرستانہ نظام اور کارپوریٹ گھرانوں سے لگاؤ ہی مزدوروں کی اس حالت زار کی وجہ ہے۔جس ملک میں کثیر آباد دکھی ہو اور اس سے نکلنے کی کوئی روشنی نظر نہ آرہی ہوایسے میں حکومت اپنی کامیابی کے گیت گائے یا ملکی باشندوں کو جذباتی خط لکھے جائیں،دونوں ہی حالات عجیب معلوم ہوتے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...