Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چھوٹے کاروباریوں کو حکومت کا تحفہ ، ایم ایس ایم ایز کو بیس ہزارکروڑ روپے کا پیکج

by | Jun 1, 2020

Small Scale Industries

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں پیر یکم جون کو مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ میٹنگ میں ریہڑی اور پٹری دکانداروں کیلئے لون کی ایک بڑی اسکیم کا اعلان کیا گیا ۔ اربن ہاوسنگ کی وزارت نے ایک خاص مائیکرو لون اسکیم شروع کی ہے ، جس کے ذریعہ چھوٹی دکانیں چلانے والے یا ریہڑی پٹری پر دکان لگانے والے لون لے سکتے ہیں ۔ یہ اسکیم طویل عرصہ تک چلے گی ۔ اس کا فائدہ 50 لاکھ سے زیادہ دکانداروں کو ملے گا ۔
ایم ایس ایم ایز کے ساتھ ریہڑی پٹری پر کام کرنے والوں کیلئے کئی فیصلے کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں چھ کروڑ سے زیادہ ایم ایس ایم ایز ہیں ۔ کورونا وائرس وبا کے بعد وزیر اعظم مودی نے اس سیکٹر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایم ایس ایم ایز کیلئے الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
خود مختارہندوستان پیکج کے تحت روڈ میپ جاری کیا گیا ہے ۔ ایم ایس ایم ایز کی تعریف میں تبدیلی کی جاچکی ہے ۔ مشکلات سے دوچار ایم ایس ایم ایز کیلئے 20 ہزار کروڑ روپے کے پیکج کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس سے ایم ایس ایم ایز کمپنیاں لسٹ ہوسکیں گی ۔
پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ ایم ایس ایم ایز کیلئے 50 ہزار کروڑ روپے کی اکیویٹی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔ اس میں یہ کمپنیاں بازار میں لسٹ ہوکر پیسہ حاصل کرسکتی ہیں ۔
اس اسکیم کا فائدہ زیادہ سے زیادہ ریہڑی پٹری دکانداروں کو مل سکے ، اس کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام چلایا جائے گا ۔ اس پروگرام کے ذریعہ یہ لون کیسے ملے گا ، کہاں ملے گا اور کیا شرائط ہوں گی ، اس بارے میں ریہڑی اور پٹری دکانداروں کو بتایا جائے گا ۔
بیداری پیدا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ایک موبائل ایپ اور پورٹل بھی بنایا گیا ہے ۔ اس کے ذریعہ بھی ریہڑی اور پٹری دکاندار اس اسکیم کے بارے میں جان سکیں گے ۔ یہ اسکیم طویل عرصہ کیلئے چلائی جائے گی ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...