Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسکولوں میں مراٹھی مضمون پڑھانا ضروری، اُدھو حکومت کا اہم فیصلہ

by | Jun 2, 2020

Education

ممبئی : مہا وکاس اگھاڑی کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے ریاست کے تمام میڈیم کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں مراٹھی مضمون کو لازمی قرار دیتے ہوئے نئے تعلیمی سال ۲۰۲۱-۲۰۲۰ سے اس فیصلے کو روبہ عمل لانے کے لئے اسکولوں کے ذمہ داران کو ایک سرکیولر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے جاری کیا ہے۔ نیز اس برس جماعت اول تا چوتھی تک کے تمام طلبا ٔ و طالبات کے لئے مراٹھی مضمون لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام میڈیمز کے تمام مینجمنٹ اسکولوں میں مراٹھی کو لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی فیصلہ لیا گیا ہے اور اس فیصلے کا نفاذ تعلیمی سال ۲۰۲۰/۲۱سے کیا جائے گا ، اس بات کا اطلاق اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے کیا۔ نیز اس سال درجہ اول تا چھٹی کے تمام طلبا کے لئے مراٹھی مضمون کو لازمی بنایا جائے گا۔
مراٹھی مضمون کو سلسلہ وار تمام اسکولوں میں پڑھانا لازمی قرار دیا جائے گا۔ تعلیمی سال ۲۰۲۱-۲۰۲۰ میں پہلی اور چھٹی کے لئے، تعلیمی سال۲۰۲۱-۲۰۲۲ میں دوسری اور ساتویں جماعت، تعلیمی سال ۲۰۲۲-۲۰۲۳ میں تیسری اور آٹھویں جماعت، تعلیمی سال ۲۰۲۳-۲۰۲۴ میں چوتھی اور نویں جماعت جبکہ تعلیمی سال ۲۰۲۴-۲۰۲۵ میں پانچویں کے لئے اسکولوں میں مراٹھی زبان کو لازمی قرار دیا جائے گا۔
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے مطابق اس وقت ریاست مہاراشٹر میں پہلی سے دسویں جماعتوں کے تعلیمی معیار پر غور کریں تو ریاستی نصاب کے تمام اسکولوں میں مراٹھی کا مضمون لازمی بنتا جا رہا ہے تاہم سی بی ایس ای، آئی بی اور کیمبرج جیسے دوسرے بورڈوں کا نصاب قومی اور بین الاقوامی سطح پر تیار کیا جا رہاہے، مراٹھی زبان ان بورڈوں میں دوسری یا تیسری زبان کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن بہت سارے اسکولوں میں اس مضمون میں مراٹھی نہیں پڑھائی جاتی نیز یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مراٹھی زبان کو لازمی مضمون کا درجہ نہیں دیا جاتا ہے جبکہ مراٹھی میڈیم کے علاوہ دوسرے میڈیم کے اسکولوں میں زبان کے دوسرے آپشن موجود ہونے کی وجہ سے مراٹھی کو لازمی نہیں قراردیا گیا۔
تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ اور کرناٹک کی طرز پر مہاراشٹر کے تمام میڈیم کے اسکولوں میں مراٹھی زبان کو لازمی قرار دینے کے لئے۹؍ مارچ کو ایک قانون بنایاگیا ہے جس کی رو سے ریاست کے تمام اسکولوں میں مراٹھی مضمون کو پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا ریاست کے تمام اسکولوں کے ذمہ داران اور منیجمنٹ کو جاری تعلیمی سال سے اسکولوں میں مراٹھی مضمون کو لازمی قرار دینے کے لئے سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...