Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر اعلیٰ اور گورنر کے درمیان تال میل نہ ہونے کے سبب ۸؍ لاکھ طلبا میں اضطراب : اے بی وی پی کا الزام

by | Jun 4, 2020

islamic-school

ممبئی : ڈگری اور میڈیکل شعبہ کے آخری سال کے سالانہ امتحانات حکومت مہاراشٹر کی جانب سے منسوخ کیے جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے طلبائ میں ایک ذہنی تناو پیدا ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی قوانین کے مطابق طلبائ کے سالانہ امتحانات لیے جانے چاہیئیں۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کرونا بحران کی وجہ سے محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو اوسط نمبر دے کر امتحانات کو منسوخ کرنے کی ہدایت جاری ہونے کے بعد طلبأکو الجھن کا سامنا کرنا پڑاہے اور ہدایت کی ہے کہ اب یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق امتحانات کا انعقاد ہونا چاہئے ۔ دوسری جانب طلبأ تنظیم اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد نےانتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک جانب کرونا وبائ پر قابو پانے کے بعد امتحانات لیے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری جانب یوا سینا کے سکریٹری ورون سدسائی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر گورنر راج بھون میں بیٹھ کر۸؍لاکھ طلبأ کی زندگیوں سے کھیلیں گے، گورنر اور محکمہ ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مابین تال میل نہ ہونے، سیاسی جماعتوں میں آپسی اختلافات کو لے کر سب کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آخری سال کے طلبائ کس فیصلے پر پہنچیں گے ٹوئیٹ کرتے ہوئے حکومت اور گورنر کے درمیان تنازعہ کو اجاگر کیا۔
واضح رہےاس سے قبل گورنر نے اعلی اور تکنیکی وزیر ادئے سامنت کے یوجی سی کو لکھے گئے ایک مکتوب پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ اس پر غور نہیں کیا جارہا ہے ۔ لیکن پھر سامنت نے فون پر گورنر کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے گفتگو کرنے کے بعد آخری سال میں طلبائ کو اوسط نمبر دینے کے فیصلے کا اعلان ہوا۔ تب گورنر نے واضح کیا کہ متعدد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران طلبائ کے ذریعہ امتحانات لینے کے موضوع پر گفتگو ہوئی تھی لیکن ہائیر اینڈ ٹکنیکل ایجوکیشن کمیٹی کے وائس چانسلر اس میٹنگ میں دستیاب نہیں ہوئے تھے لہٰذا گورنر نے یونیورسٹی قانون کے مطابق امتحانات کروائے جائیں۔ ابھیوپ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ جولائی میں اسکول شروع کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جبکہ آخری سال کے طلبائ کے امتحانات بھی اسی ماہ میں لیے جانے تھے۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ریاست مہاراشٹر میں کرونا کے پھیلاو کی تشوشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ لیا تھا۔تاہم گورنر اور محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مابین ہونے تناو کی وجہ سے طلبا ٔ کے والدین اور سرپرستوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ کرونا کے پیش نظر اگر حکومت امتحانات لینے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا فیصلہ جلد سے جلد واضح کیاجائے ساتھ ہی امتحانات لینے کے طریقہ کارپر بھی مفصل معلومات دی جائے کہ امتحانات آن لائن ہونگے یا آف لائن۔اگر امتحانات آن لائن لیے جاتے ہیں کو دیہی علاقوں کے طلبأ کو اس میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ سرپرست اور طلبأ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ امتحان کو لے کر ریاست میں سیاست کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...