Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کورونا بحران کے سبب گورنر کے کوٹے سے منتخب ۱۲؍ ممبران کی تقرری میں تاخیر کے امکان

by | Jun 7, 2020

Maharashtra Legislative Assembly

ممبئی: گورنر کے ذریعہ نامزد کیے گئے قانون ساز کونسل کے ۱۰؍نامزداراکین آج سبکدوش ہونے والے قانون ساز کونسل کے اراکین میں کانگریس پارٹی کے ۴؍ اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ۶؍ اراکین شامل ہیں جن میں کانگریس کے حسنہ بانو خلفے ، جناردن چاندورکر ، آنندراو پاٹل ، رام ہری روپ نول کے علاوہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے پرکاش گج بھئے، ودیا چوان ، راہول نارویکر ، خواجہ بیگ ، رام راو وڑکتے اور جگناتھ شندے ۔ان کے علاوہ ۱۵؍ جون کوکانگریس کے اننت گاڈگل اورپیپلز ریپبلکن پارٹی کے پروفیسر جوگیندر کواڑے کی میعاد بھی ختم ہورہی ہے۔ اس طرح ۱۲؍ممبران کونسل سبکدوش ہو رہے ہیں۔
وضح رہے حال ہی میں قانون ساز کونسل کی ۹؍نشستوں کے لئے بلامقابلہ انتخاب ہوا جس میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سمیت۹؍ اراکین منتخب ہوئے تھے۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کےراہول نارویکر اور رام راو وڑکتے نے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے استعفی دینے کے بعد ان دو خالی آسامیوں پر ممبروں کی تقرری کی سفارش کی گئی تھی مگر گورنر نے خالی آسامیاں پر نہیں کیں۔
گورنر کے کوٹے سے ادبی خدمات انجام دینے والے، سماجی خدمت گاروں کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو نامزد کیا جاتا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں مہا وکا آگھاڑی کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کی سفارش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس کے بارہ ممبران کو گورنر کے کوٹہ سے قانون ساز کونسل کا رکن منتخب کیا جائے گا۔ مہا وکاس آگھاڑی میں تینوں پارٹیوں کے چار،چار لیڈران کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ جبکہ کورونا بحران اور دیگر مختلف وجوہات کی بناء پرگورنر کے کوٹے سے منتخب ہونے والے۱۲؍ ممبران کی تقرری میں تاخیر ہونے کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بھی راج بھون اور ریاستی حکومت کے مابین متنازعہ ہونے کی امید ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...