Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مولانا رفیق قاسمی کے انتقال پر ملال پر صدر جمعیۃ علماء ہند ارشد مدنی کا اظہار رنج وغم

by | Jun 7, 2020

Maulana Rafiq Qasmi JIH

نئی دہلی: صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشدمدنی نے مشہور عالم دین و جماعت اسلامی ہند کے سابق سکریٹری مولانا رفیق احمد قاسمیؒ کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد چند سال درس و تدریس میں گزارے اس کے بعدتحریک جماعت اسلامی ہند سے وابستہ ہو گئے، پوری زندگی جماعت اسلامی ہندکے مشن کی کامیابی وحصول کیلئے لگادی تاآنکہ خالق حقیقی سے جاملے۔
مولانا مرحوم اپنی سادگی، منکسرالمزاجی اورملنساری کی وجہ سے ہر طبقہ کے لوگوں میں مقبول تھے، اعتدال، توازن اور کشادہ نظری ان کا طرہ امیتاز تھا، مولانا مرحوم کا ایک امتیازی وصف یہ تھا کہ مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے وہ خصوصی دعوتی روابط رکھتے تھے اور مشترکہ مسائل کے حل کی خاطر ہمیشہ جدوجہد کرتے رہتے تھے۔ مولانا مرحوم بارہا جمعیۃ علماء ہند کے اجلاسوں اور پروگراموں میں شریک ہوئے اور اعتدال کا دامن نہ چھوڑا، ایسی شخصیت کا داغ مفارقت دے جانا ہمارے لئے ایک سانحہ ہے۔
مولانا مدنی نے مولانا مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کرتے ہوئے ان کے پسماندگان، اعزاو اقارب سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا فرمائی ہے، جماعت اسلامی ہند کے امیر جناب سعادت اللہ حسینی اورارکان گرامی ورفقاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ متعلقین بالخصوص جماعت اسلامی ہند کے کارکنان کو صبرجمیل عطافرمائے اور جماعت کو ان کا نعم البدل عطاء فرمائے۔
صدر جمعیۃ علماء ہند نے ارباب مدارس، جماعتی رفقاء اورجملہ مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا مرحوم کی مغفرت اور ترقی درجات کے لئے دعاء فرمائیں اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...