Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایڈووکیٹ خالد بابو قریشی نے مہاراشٹر وقف بورڈ میں کل وقتی سی ای او کے تقرر کا مطالبہ کیا

by | Jun 8, 2020

Maharashtra Waqf Board
ممبئی: وقف بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور این سی پی لیڈر واقلیتی وزیر نواب ملک سے مہاراشٹر وقف بورڈ میں کل وقتی سی ای او مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وقف بورڈ ڈائریکٹر س کی آن لائن میٹنگ میں وقف بورڈ کی جائیدادوں کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کروانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈوکیٹ قریشی نے نمائندہ اردو ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے لئے کل وقتی سی ای او کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر حکومت ایک سکریٹری کو اضافی چارج تفویض کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے وقف بورڈ میں کام کاج صحیح طریقے سے نہیں ہوتا ہے۔ کل وقتی سی ای او کی تقرری ہونے سے وقف بورڈ کے اثاثوں کو محفوظ اور کارآمد بنا نے میں مدد ملے گی۔ وقف بورڈ کی املاک کے تعلق سے کہا کہ مہاراشٹر میں کل ایک لاکھ ایکڑ زمینیں وقف بورڈکی ہیں جن پر زیادہ تر جگہوں پرپٹرول پمپ، شاپنگ مالس، سنیماگھر، فارم ہاوس کے علاوہ سیاسی لیڈران اپنے اثر و رسوخ کی بنیاد پر ناجائزہ قبضہ کیے ہوئے ہیں۔
ان ناجائز قبضہ جات ہٹانے کے لئے وقف بورڈ میں مستقل سی ای او کی ضرورت ہے مگر ایک سازش کے تحت برسوں سے اس کی تقرری نہیں کی جا رہی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ وقف بورڈ کی جن زمینوں پر ناجائز قبضہ ہے انہیں حاصل کرکے جس مقصد کے تحت زمینیں وقف کی گئیں ہیں انہیں استعمال میں لایا جائے اور بلا تفریق اس کا حقیقی استعمال ہو ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مرکزی وزیر مختارعباس نقوی ، شاہنواز حسین ، رکن اسمبلی پونم مہاجن ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اور ایم ایل اے ایڈوکیٹ آشیش شیلار سے بھی ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...