Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایک دن میں ۱۶۶۱؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ زیر علاج مریضوں کی تعداد ۴۴۳۷۴

by | Jun 9, 2020

Bed For Corona Patient in Private Hospital

ممبئی: ریاست میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے بارے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی پیش گوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے ۲؍ ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اس بات کی پیشین گوئی وزیر اعلیٰ نےکچھ دن قبل اپنی تقریر میں کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ان دنوں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا ہی جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ مریضوں کی تعداد میں بڑے اضافے کے بعد گراف نیچے آجائے گا۔ آج بھی ریاست میں۲۵۵۳؍نئے مریض پائے گئے ہیں ۔آج کے حالات میں ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ۸۸۵۲۸؍ سے متجاوز کر چکی ہے ۔ ریاست میں آج ۱۰۹ ؍ لوگوں کی کرونا سے موت ہوئی ہے ۔ریاست میں کرونا سے مرنے والے کل افراد کی تعداد ۳۱۶۹؍ ہوگئی ہے ۔
آج ریاست میں ۱۶۶۱؍ افراد کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کیا گیا ہے ۔ موجودہ حالت میں ریاست میں ۴۴۳۷۴؍زیر علاج ہیں ۔
صرف ممبئی میں ہی مریضوں کی تعداد میں۵۰؍ ہزار سے زائد ہے ۔ممبئی میں کل ۵۰۰۸۵ ؍ مریض ہیں ۔ممبئی میں آج مریضوں کی تعداد میں۱۳۱۱؍ کا اضافہ ہونے کے ساتھ ۶۴ افراد کی موت ہوئی ہے ۔وہیں انتظامیہ نے دھاراوی کو لے کر کچھ اطمینان کی سانس لی ہے کیونکہ گذشتہ۹؍ دنوں سے دھاراوی میں کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔
کرونا وائرس کو وائرس کو ختم کرنے کے لئے کوئی دوا نہیں ہے ، لیکن کچھ دوائیں موثر ہیں۔ ہندوستان میں فی الحال کرونا مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ریمڈیسیویران دوائوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔امریکی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ ایسی ہی ایک اور دوا کرونا کے خلاف موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ مطالعہ نیشنل کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض (این آئی اے ایڈ) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ یہ تحقیق سائنس امیونولوجی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
دل کے مرض میں مبتلا کچھ مریضوں میں قوت مدافعت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کے لئے اکلابروٹینیب کارآمد ہوسکتی ہے۔ اس دوا کو خون کے کینسر کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...