Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں: وزیر اعلی کی عوام سے اپیل

by | Jun 13, 2020

Uddhav Thakrey
ممبئی: وزیر اعلی کے اس بیان کے بعد کہ اگر عوام نے اپنی روش نہیں بدلی تو لاک ڈاؤن میں دوبارہ سختی کی جائے گی ان کے بیان کے بعد ریاست میں عوام کے درمیان بحث و مباحثہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ نیزشوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ۱۵؍ جون سے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے دکانیں پھر سے بند کر دی جائیں گی ۔
سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھلتی اس افواہ کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے دفتر سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں ان افواہوں کی تردید کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے درخواست کرتے ہوئے عوام سے کہیں بھی بھیڑ اور ہجوم نا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ساتھ ہی اس ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عوام پوری طرح سے عمل کر تے ہوئے اپنا خیال رکھیں۔
کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے۲۵؍ مارچ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ جاری ہے اور حکومت نے اب ان لاک کے پہلے مرحلے کی شروعات کرتے ہوئے کچھ کاروبار کو جاری کرنے کے لئے رعایت دی ہے ۔ ملک میں ۱۵؍جون مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جانے والا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ۱۵؍ جون کے بعد وزارت داخلہ ان لاک کے پہلے مرحلے کو ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر لاک ڈائون کرکے سخت اصول نافذ کرے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...