Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حکومت مہاراشٹر نے نجی لیبارٹری میں کرونا جانچ کی فیس ۲۲؍ سو روپئے طے کی : راجیش ٹوپے

by | Jun 13, 2020

Corona Rapuidly Increasing in Mumbai and Maharashtra

ممبئی: بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے تحت نجی لیبارٹری کرونا ٹیسٹنگ کے لئے زیادہ سے زیادہ ۲۲؍ سو روپئےروپے وصول کرسکتی ہیں۔ اس سے قبل کرونا ٹیسٹ کی فیس لگ بھگ۴۴؍ سو روپئے تھی ۔ کئی طرح کے ٹیکس کے لاگو ہونے کی وجہ سے نجی لیبارٹری میں کرونا کی جانچ کے لئے فیس زیادہ لی جاتی تھی ۔
مگر اب حکومت نے اس ٹیسٹ کے لئے ۲۲؍ سو روپئے سے زائد نہ لینے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اسی طرح اگر کسی شخص کے گھر سے خون اور لعاب دہن کے نمونے لئے جائیں تو اس میں مزید چار سو روپئے کا اضافہ کرتے ہوئے ۲۸؍ سو روپئے فیس لینا طئے کیا گیا ۔
ریاستی حکومت کے اس نئے حکم نامے کی وجہ سے کرونا کے نام پر جاری لوٹ مار پر لگام لگے گی ۔اس نئے حکم نامے کے تحت عام آدمی کو کافی حد تک راحت ملنے کی امید ہے ۔اس طرح کی معلومات وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے ۔
اسٹیٹ ہیلتھ گارنٹی سروسز سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سدھاکر شندھے کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، جسے ایک ہفتہ کی مدت دی گئی تھی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ کمیٹی نے مقررہ وقت کے اندر اپنی رپورٹ پیش کی ہے اور عام لوگوں کو راحت ملی ہے۔ نجی لیب اور ریاستی حکومت کے ذریعے قائم کردہ کمیٹی کے مابین تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ میں نجی لیب والوں نے کرونا ٹیسٹ کی لاگت کو کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس وقت ریاست میں۴۴؍ سرکاری اور ۳۶؍ نجی لیبارٹریز ہیں جن میں آر ٹی پی سی آر کی جانچ کی سہولیات ہیں۔ کرونا ٹیسٹ سرکاری لیبارٹری میں بلا معاوضہ کی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ صحت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ کمیٹی نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے اور ان کی سفارشات کے مطابق شرح طے کی گئی ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...