Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

۲۴؍گھنٹوں کے دوران مزید ۴؍پولیس اہلکار کی کورونا سے موت

by | Jun 14, 2020

CAPF For Maharashtra Maharashtra Police

ممبئی: ممبئی میں کورونا کا پھیلاؤ دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ایک افسوس ناک خبر دی گئی ہے کہ کورونا سے لڑنے والے خاکی وردی میں ملبوس مزید چار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پچھلے ۲۴؍گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے۴؍ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پورا مہاراشٹر اس واقعے سے دہشت زدہ ہے۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار بوریولی ، واکولا اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات تھے۔ ممبئی میں کورونا کی وجہ سے اب تک ۲۶؍ پولیس اہلکار اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ موت کے منھ میں جانے والوں کی شناخت پولیس کانسٹبل سندیش کنی (بوریولی) ، کانسٹبل ہیمنت کمبھار (ڈنڈوشی) ، کانسٹبل انیل کامبلے (واکولا) اور اے ایس آئی دیپک لولے (محکمہ دفاع) کے طور پر ہوئی ہے۔
ریاست میں گذشتہ دو دنوں میں۱۲۹؍ پولیس اہلکار کرونا سے متاثر ہوئے تھے ۔جس کے بعد کرونا متاثر پولیس اہلکاروں کی تعداد ۳۳۸۸ ؍ ہو گئی ہے ۔۱۹۴۵؍ پولیس اہلکاروں نے کورونا سے مکممل صحت یابی حاصل کی ہے ۔ ریاست میں اب تک ۴۰؍ پولیس اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...