Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مدرسے میں بچوں کی پٹائی زیادہ کی جاتی ہے :مفتی عزیر احمد

by | Jun 15, 2020

مدرسہ دار الفلاح ،ممبرا ،تھانے

مدرسہ دار الفلاح ،ممبرا ،تھانے

مدرسہ دار الفلاح ممبرا تھانے کے مدرس مفتی عزیر احمد سے معیشت اکیڈمی اسکول آف جرنلزم کے طلبہ خان امجد رضوان احمد اور خان محمد اسد اکمل نے گفتگو کی۔پیش ہیں اہم اقتباسات
سوال: آپ کس گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کی ابتدائی تعلیم کہاں ہوئی؟
جواب:میں حاجی پور ضلع اعظم گڑھ سے تعلق رکھتا ہوں جبکہ میری ابتدائی تعلیم حاجی پور میں ہی ایک مکتب سے شروع ہوئی۔ عصر بعد ایک ٹیچر جن کا نام رام سرن تھا ان سے انگلش پڑھتا تھا ۔انہوں نے ہی میرا ایڈمیشن جنتا انٹر کالج امباری میں کرایا، یہ 1980ءکی بات ہے۔ وہاں میں نے آٹھویں تک تعلیم حاصل کی، اس وقت آٹھویں کلاس میں بورڈ کا امتحان ہوتاتھا۔
سوال: آخرکیا چیز اسکول کی پڑھائی چھوڑ کر مدرسہ میں داخلہ لینے کا سبب بنی؟
جواب:آٹھویں پاس کرکے میں اپنے نانا سمیر احمد کے ساتھ ان کے گھر چلا گیا۔ وہاں کے بچے مدرسہ میں پڑھتے تھے ان سے میری دوستی ہوگئی اور میرے اندر بھی حفظ قرآن کا شوق پیدا ہوا پھر جب میں گھر آیا تو والد صاحب سے کہا کہ مجھے حفظ قرآن کرنا ہے ۔والد صاحب نے گاؤں کے ایک مدرسہ میں داخلہ کروادیا۔ اب چونکہ میں اسکول سے آیا تھا اور وہاں بچوں کوبہت مارا نہیں جاتا تھالیکن جب مدرسہ میں داخلہ لیا اور بچوں کی پٹائی دیکھی تو خوف محسوس کرنے لگا۔ لیکن ایک سال کسی طرح مکمل کیا اورپھر کہا کہ میں یہاں نہیں پڑھوں گا۔ لہذادوسرے مدرسہ میں پڑھنے کی خواہش ہوئی۔ ایک طالب علم جو بہت سارے مدرسے گھوم کر آیا تھا ان سے مشورہ کیا تو انہوں نے ریاض العلوم گورینی کی تعریف کی اور کہا کہ وہاں ساری سہولت فراہم کی جائے گی تو میں نے وہاں داخلہ لے لیا۔ بہت محنت سے پڑھا چھٹی ہوتی تب بھی مدرسہ میں رہتا۔عربی چہارم تک پڑھائی کرنے کے بعد جب امتحانات کا وقت آیا تو کچھ ایسے حالات آگئے کہ پڑھائی چھوڑنی پڑی۔اسی دوران شادی بھی ہوگئی اور میںکام کاج کرنے لگا۔
سوال: آپ نے ہومیوپیتھک کورس کہاں سے کیا؟
جواب:جب حالات کچھ ٹھیک ہوئے تو ممبئی آیا اور ہومیوپیتھک کے لیے پرائیویٹ ایڈمیشن لے لیا اور ایک ڈاکٹر کے پاس سیکھنے بھی جانے لگا۔موصوف آجکل بیمار چل رہے ہیں اللہ تعالی انہیں شفا عطا کرے (آمین )اس طرح پرائیویٹ امتحان دے کر اس کورس کو پورا کیا۔
سوال: عربی چہارم تک یعنی عالمیت تک پڑھ کرآپ نے پڑھائی چھوڑ دی تھی پھر دوبارہ آغاز کیسے کیا؟
جواب: ہومیوپیتھک کا کورس کمپلیٹ کرنے کے بعدد دوبارہ عالمیت کی پڑھائی شروع کی اورپھر مکمل کیا۔ چونکہ ہومیوپیتھک کی پڑھائی مکمل ہوچکی تھی تو ایک گھنٹہ ناظم صاحب کی اجازت سے دوا خانہ پر بھی بیٹھتا تھا۔
سوال:ممبرا میں کیسے آنا ہوا؟
جواب:ہماری اہلیہ کے رشتے دار ممبرا میں رہتے تھے انہیں کے ذریعہ یہاں آنا ہوا اور یہ میرے لیے خیر کا ذریعہ بھی بنا۔طبیعت میں خود داری تھی۔ خود ہی محنت اور جفاکشی کی۔
سوال: دارالفلاح میں کب سے پڑھا رہے ہیںاور کون کون سی کتابیں پڑھاتے ہیں؟
جواب: دارالفلاح میں اٹھارہ برس سے پڑھا رہا ہو ںاس وقت عربی چہارم تک پڑھاتا ہوں ۔ ایک فتوے کی کتاب، نورالایضاح،فارسی کے قواعد اور الفیہ یہ چار کتابیں پڑھارہا ہوں۔

Recent Posts

عرب مسجد میں قوتِ سماعت، بصارت اور گویائی سے محروم طلبہ کا مظاہرۂ فن

عرب مسجد میں قوتِ سماعت، بصارت اور گویائی سے محروم طلبہ کا مظاہرۂ فن

عرب مسجد میںجامعہ عبداللہ بن امّ مکتوم (پونے )میںزیرتعلیم قوتِ سماعت ،بصارت اورگویائی سےمحروم طلبہ کے مظاہرہ ٔ فن کودیکھ کر مصلیان عش عش کراٹھے ۔آج دو الگ مقام پریہ اپنی صلاحیت کامظاہرہ کریں گے۔بصارت سے محروم حافظ محمدریحان ، عالمیت کا کورس کرنے والے محمداورقوت...

مسلم بچے وکالت کے پیشہ میں بھی قسمت آزمائیں:ایڈوکیٹ ہمام احمد صدیقی

ہمام احمد صدیقی سلطانپور کے رہائشی دہلی میں مقیم سپریم کورٹ کے کامیاب وکیل ہیں۔دہشت گردی سے جڑے بیشمار مقدمات کی آپ نے کامیاب پیروی کی ہے ۔معیشت اکیڈمی اسکول آف جرنلزم کے طالب علم سفیان خان نے سلطان پور میں قیام کے دوران موصوف کا انٹرویو کیاجسے افادہ عام کی خاطر...

پاکستان کےسینئر بیوروکریٹ کالم نگار اوریا مقبول جان کے ساتھ خصوصی انٹرویو

انٹرویو: جمال عبداللہ عثمان اوریا مقبول جان کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ کالم نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور سابق بیوروکریٹ۔ کیریئر کا آغاز تدریس سے کیا۔ سول سروس کے امتحان میں کامیابی کے بعد طویل عرصہ بلوچستان میں خدمات انجام دیں۔ مجسٹریٹ بھی رہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے...

بابری مسجد مقدمہ کے نام پر 60  لاکھ روپئے کی جعلسازی،ایڈوکیٹ اعجاز مقبول پرغبن کا الزام

بابری مسجد مقدمہ کے نام پر 60 لاکھ روپئے کی جعلسازی،ایڈوکیٹ اعجاز مقبول پرغبن کا الزام

مقدمہ کے وکیل راجیو دھون کو فیس دینے والی جمعیۃ علماء ہند بھی خاموش،ایڈوکیٹ ارشاد حنیف نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا نئی دہلی: ’’ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نےبابری مسجدمقدمہ میں راجیو دھون کو فیس دینے کے نام پر جمعیۃ علماء ہند سے 60 لاکھ روپئے کی رقم جعلسازی کےذریعہ وصولی...