Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

شروعاتی دور کے مقابلہ اب ہم کورونا پر قابو پانے میں زیادہ پر اعتماد ہیں: ادھو ٹھاکرے

by | Jun 18, 2020

Uddhav Thakeray

ممبئی: جس وقت ریاست میں کورونا سے متاثر پہلا مریض ملا تھا اس وقت کے صحت انتظامیہ اور ابھی کے صحت انتظامیہ میں کا فی فرق ہے ۔ کورونا سے مقابلہ کرنے میں تمام افسران اور ملازمین کی اہم خدمات شامل ہیں ۔ کرونا سے مقابلے میں ہم صحت انتظامیہ کے لئے ہر سہولت اور دوائوں کے استعمال میں دنیا سے پیچھے نہیں ہیں ۔ کورونا کے خلاف جنگ میں ہر طرح کے آلات دوائیں اور انتظامی امور کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔ ہم نے ’’چیس دی وائرس‘‘ مہم کے تحت مکمل منصوبہ بندی اور اس پر عمل آوری کی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اب وائرس کو ہمارے پیچھے نہیں ہم کو وائرس کے پیچھے چلنا چاہئے۔ اس طرح کاپر اعتماد خطاب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے باندرہ کرلا کمپلیکس اور تھانہ میں کووڈ اسپتال میں فیز 2 کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ٹریکنگ اور ٹریسنگ مہم کے تحت کنٹمنٹ زون میں مناسب اقدام کرتے ہوئے دھاراوی اور مالیگائوں میں کرونا پر قابو پایا گیا ہے ۔ اسی طرز پر ہم دوسرے ہاٹ اسپاٹ پر بھی کام کرتے ہوئے کورونا پر جلد ہی قابو پالیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں بی کے سی فیز 2 کووڈاسپتال ایک ہزار سے زیادہ بستر فراہم کرے گا۔ اس میں۱۰۸؍آئی سی یو بیڈ ،۲۰؍ ڈائلیسس اور۵۰۰؍ آکسیجن بیڈ شامل ہیں۔ تھانہ میں بھی کووڈاسپتال نے۲۴؍ دن میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اسپتال میں آئی سی یو ، وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی سہولیات بھی ہوں گی۔ اس افتتاحی تقریب میں وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندھے ، ایم ایم آر ڈی اے کمشنر آر اے راجیو اور ممبئی اور تھانہ میونسپل کمشنر موجود تھے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...