Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جولائی آخر تک دسویں بارہویں جماعت کے نتائج منظر عام پر : ورشا گائیکواڑ

by | Jun 18, 2020

Varsha Gaikwad

ممبئی: کرونا نے پورے ملک کو متاثر کیا۔ ہر کوئی اسکولوں اور کالجوں کی شروعات کے ساتھ دسویں اور بارہویں کے نتائج سے بھی پریشان ہے۔ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج ۱۵؍ جولائی کے آس پاس اور دسویں جماعت کے نتائج جولائی آخر میں آنے کا امکان ہے ۔
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ ریاست میں کرونا وائرس کا انفیکشن جاری ہے اس لئے ریاستی حکومت نے طلبہ کے لئے ای لرننگ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ موجودہ تعلیمی سال میں اسکول کے بچوں کا نقصان نہ ہو ۔ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ حکومت ایسے طلباء کو بھی تعلیم فراہم کرنے کی سوچ رہی ہے جنہیں ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعہ ای لرننگ حاصل کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ اسکول طلبا سے کینٹین ، ہاؤس کیپنگ اور کھیلوں کی فیس مانگ رہے ہیں جب کہ وہ اسکول نہیں جارہے ہیں ۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ اسکول کے منتظمین والدین پر دباؤ نہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے درمیان ہی کرونا بحران پیدا ہوا ۔ بارہویں جماعت کے امتحانات مکمل ہو گئے تھے مگر دسویں جماعت کا آخری پیپرجغرافیہ باقی رہ گیا تھا جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا تھا ۔
کرونا بحران کے دوران ان جوابی پرچوں کی جانچ کا بھی مسئلہ ہو گیا تھا مگر اب جانچ کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے ۔اس لئے امید کی جارہی ہے ان جماعتوں کے نتائج ممکنہ طور پر جولائی کے اواخر تک کئے جائیں ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...