Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چین کی سرحد پرہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی مذمت

by | Jun 19, 2020

تصویر میں سینکڑوں کانگریس کارکنان اور یوتھ کانگریس ممبران چین کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے

تصویر میں سینکڑوں کانگریس کارکنان اور یوتھ کانگریس ممبران چین کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے

وانمباڑی سے دہلی پدیاترا جارہے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اسلم باشاہ گرفتار اور رہاوانمباڑی۔(پریس ریلیز)۔تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے چین کی سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر وزیر اعظم نریندرمودی کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے یہاں وانمباڑی شہر کے بس اسٹانڈ سے چار پارٹی ورکروں کے ساتھ دہلی پی ایم او دفتر کا گھیرؤ کرنے کیلئے پدیاترا جانے کے دوران پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سرحد پر چینی فوج کی جارحیت اور20ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے شہید ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر چین کی جارحیت کی وجہ سے نہ صرف بیس فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے بلکہ 45ہندوستانی فوجیوں کوچینی فوج نے یرغمال بناکر انہیں اذیتیں دی ہیں۔ تقریبا 135ہندوستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں اور چین نے تقریبا60 مربع کلومیٹر لداخ کے علاقے پر قبضہ کیا ہے لیکن ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ابھی بھی چین کی جارحیت پر خاموش ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے عوام کے سامنے سچ بتانا چاہئے جو ہندوستانی جوانوں کی شہادت پر غم و غصہ میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر جے اسلم باشا ہ کے ہمراہ دہلی پدیاترا جانے کیلئے ویلور ویسٹ ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس پریسڈنٹ فیصل امین، وانمباڑی اسمبلی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری شیخ اسلم،وانمباڑی کسان ٹاؤن پریسڈنٹ کوی ارسن، وانمباڑی ٹاؤن کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد باشاہ موجود رہے۔ اس موقع پرجمع ہوئے سینکڑوں کانگریس کارکنان اور یوتھ کانگریس ممبران نے چین کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...