Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بھیونڈی کی مکہ مسجد میں کورونا متاثرین کیلئے مفت آکسیجن مرکز کا قیام

by | Jun 25, 2020

Bhiwandi Makkah Masjid Oxygen Centre (1)

بھیونڈی :بھیونڈی کی مکہ مسجد میں جماعت اسلامی ہند بھیونڈی ، ایم پی جے اور شانتی نگر ٹرسٹ نے ایک نادر مثال قائم کرتے ہوئے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے آکسیجن مرکز کا قیام کیا ہے ۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ مکہ مسجد کے ایک حصہ میں پانچ بیڈ کے ساتھ کورونا متاثرین کو آکسیجن فراہم کرنے کا نظم کیا گیا ہے ۔حالیہ عالمی وبا کورونا سے ریاست مہاراشٹر اور ممبئی خاص طور سے متاثر ہے ۔ ممبئی سے قریب بھیونڈی میں بھی حالات تشویشناک ہیں ۔ بھیونڈی میں ویسے بھی صحت مراکز خود بیمار ہے اور وبا کے خوف سے نجی کلینک بند پڑے ہیں ۔ اس وبائی دور میں حکومت سے زیادہ عوامی تنظیموں نے ایک دوسری کی مدد کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ مذکورہ وبائی دور میں مسلمانوں اور مسلم تنظیموں نے امداد باہمی اور مہاجر مزدوروں کی دیکھ بھال کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں ۔
جماعت اسلامی بھیونڈی کے امیر مقامی کہتے ہیں ’’بھیونڈی نظامپورا کورونا سے زیادہ متاثر ہے ، یہ علاقہ گھنی آبادی والا ہے جس کے سبب کورونا تیزی سے پھیلا ہے۔ کورونا کے خوف سے نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنی کلینک بند کی ہوئی ہے ۔ یہاں کی آبادی میں وبائی امراض کے تعلق سے بیداری کی بھی کمی ہے اور وہ مہنگے علاج کا بوجھ بھی نہیں اٹھا سکتے ۔ اسلئے ہم نے اپنی بساط بھر یہ کوشش کی ہے‘‘ ۔امداد باہمی اور انسانوں کی فلاح و بہبود کے اسی جذبہ کے تحت بھیونڈی میں جماعت اسلامی ، ایم پی جے اور شانتی نگر ٹرسٹ نے مشترکہ طور سے کورونا وبا سے متاثرین کی مدد کیلئے مکہ مسجد میں ہی پانچ بستروں سے آراستہ آکسیجن مرکز کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مرکز مکہ مسجد میں شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسلامک سینٹر بھیونڈی میں جماعت اسلامی بھیونڈی نے آکسیجن سلینڈر کی مفت سپلائی شروع کی ہے جہاں سے ضرورت مند شناخت بتاکر آکسیجن سلینڈر لے جاسکتے ہیں ۔

Bhiwandi Makkah Masjid Oxygen Centre (4)

شانتی ٹرسٹ کے قیصر مرزا جو مذکورہ مسجد کے منتظم ہیں نے کہا ’’خدمت خلق اسلام کی ایک بنیادی تعلیم ہے ۔ مسجد صرف نماز کیلئے ہی نہیں ہے ، اسے کمیونٹی سینٹر کے طور پر اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہوبود کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ مکہ مسجد نمازیوں کیلئے بند کردی گئی تھی اور کورونا کے سبب لاک ڈائون میں وہ ویران پڑی تھی ،اس لئے ہم نے اس کے کچھ حصوں کو ان لوگوں کی مدد استعمال کیا جو علاج کرانے سے معذور تھے‘‘
ایسےدور میں جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے مذکورہ پیشقدمی خوش آئند ہے ۔اب تک ستر مریضوں نے اس استفادہ کیا ہے اس کے علاوہ ۸ ؍ مریضوں کیلئے آکسیجن کے ۱۵ ؍ سلینڈر ان کے گھروں پر بھیجے جاچکے ہیں ۔
ذات ومذاہب سے بالاتر ہوکر جماعت اسلامی بھیونڈی یہ خدمات فراہم کررہی ہے ۔واضح ہوکہ کہ موجودہ وبائی بحران میں جماعت اسلامی مہاراشٹر نے ۶ ؍ کروڑ ۹۳ ؍لاکھ سے زائد رقم کی ریلیف تقسیم کی ہے جس میں کھانا ، سفر خرچ ، دوائی اور دیگر طبی امداد شامل ہیں ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...