
ہندوستان میں ایک اورکووڈ 19 ویکسین بنانے کا دعویٰ
حیدر آباد: بابا رام دیو کے ناکام تجربہ کے بعد حیدرآباد میں قائم بھارت بایوٹیک
(Bharat Biotech) کمپنی نے کووڈ 19 ویکسین بنانے کا دعویٰ کیا ہے
کمپنی نے پیرکے روز کہا کہ ان کی کووڈ 19 ویکسین جو (COVAXIN) سے موسوم ہے اسے (DCGI) -Drug Controller General of Indaiسے اس بات کی منظوری مل چکی ہےکہ وہ ویکسین کے مرحلے 1 اور 2کو انسانوں پر آزمائے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ہندوستان کی پہلی ویکسین ہے جس کو انسانوں پر آزمانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس دوائی کو آئی ۔سی ۔ایم۔آر (ICMR) اور National institute of virology کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔