Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرایہ سے زیادہ رقم وصولنے والے ایمبولنس کی شکایت ہیلپ لائن پر

by | Jul 3, 2020

Ambulance

ممبئی: ایمبولینس سے متعلق شکایات نہ صرف ممبئی بلکہ پوری ریاست سے آرہی ہیں۔ آدھے کلومیٹر کے فاصلے کے لئے ۵؍ ہزار سے ۸؍ ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ اس لئے ایسی نجی ایمبولینسوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کی اطلاع وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نجی ایمبولینس کا کرایہ فی کلو میٹر کے حساب سے وصول کرنے کی شرح کا فیصلہ متعلقہ اضلاع کے آر ٹی او کریں گے۔ اگر شرح آر ٹی او کے طے شدہ شرح سے زیادہ پائی جاتی ہے تو لائسنس منسوخ کردیا جائے گا اور اس کے خلاف جرم درج کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے گذارش کی ہے کہ اگر نجی ایمبولینس مقررہ شرح سے زیادہ وصول کرتے ہیں توعوام ضلعی ہیلپ لائن پر شکایت کرسکتے ہیں۔
نجی ایمبولینس کا کرایہ طئے کرنے کے لئے میونسپل کمشنر اور کلکٹر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو کرونا وباء کے دوران اس معاملے کی نگرانی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ کووڈ اسپتال میں مریضوں کے لواحقین کو اسپتال میں داخل ہونے سے منع کیا جا رہاہے لیکن اب داخلے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسپتال میں ایسی جگہ رکھنی چاہئے جہاں مریض اور رشتے دار بات کرسکیں۔ آئی سی یو میں سی سی ٹی وی لگانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں کرونا کے لئے ایک ہیلپ لائن ہونی چاہئے اور اسے اس کمیٹی کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔ کمیٹی کرونا سے مرنے والوں کی آخری رسومات کے انتظامات پر بھی غور کرے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...