
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے گھر پر حملے کی ایس ڈی پی آئی نے کی مذمت

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید کے ایچ نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کے گھر پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو تباہ کرنے کے بعد ہونے والی توڑ پھوڑ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی گی گئی تھی۔ ا س سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ حملہ آور فاشسٹ قوتو ں سے وابستہ ہیں جو آئین کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ بابا صاحب مبیڈکر کے نظریات فاشسٹ نظریات پر دن بدن حاوی ہوتی جارہی ہیں اور لوگوں کو فرقہ اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے فاشسٹ طاقتوں کو یقینا اس سے خطرہ محسوس ہوسکتا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کے ذریعے اس حملے کے تمام قصوراروں اور سازش رچنے والوں کو بے نقاب کیا جانا چاہئے اور انہیں قانون کے سامنے لایا جانا چاہئے۔