ایس پی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ
مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ایک مکتوب ارسال کر کے عید الاضحی اورقربانی کے لئے واضح ہدایات جاری کرنے اور چھوٹی چھوٹی بکرامنڈی مسل اکثریتی علاقوں میں لگانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اراکین اسمبلی کی ویڈیو کانفرنسنگ کے معرفت ایک میٹنگ عید قرباں پر منعقد کی گئی تھی جس میں عیدالاضحی سےمتعلق کوئی بھی رہنمایانہ ہدایات جاری نہیں کئے گئے ہیں اس میں بکروں کی خرید و فروخت سے متعلق کوئی اصول وضع نہیں کئے گئے ہیں نہ ہی اجازت نامہ سے متعلق کچھ واضح کیا گیا ہے اس کے علاوہ صرف مبہم آن لائن قربانی کا مشورہ دیا گیا ہے مسلمانوں کا یہ ایک مذہبی فریضہ ہے اس سے قطع نظر نہیں کیا جاسکتا ہے اس لئے چھوٹی چھو ٹی منڈی لگانے کی اجازت دے کر اس مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں سرکار تعاون کرے ۔سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بھی عید قرباں کیلئے سرکار کو انتظامات کر نے کے ساتھ بکروں کی خرید و فروخت اور قربانی کے جانور لانے کی اجازت کے ساتھ ان کی پکڑ دھکڑ اور بیرون ریاست سے جانور لانے کیلئے آسانی پیدا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ قربانی کے دوران جانوروں کی نقل و حمل سے متعلق سخت شرائط کا خاتمہ کیا جائے اور جانوروں کے لانے کیلئے لاک ڈاؤن میں بھی رعایت دی جائے کیونکہ قربانی کیلئے مسلمان اب بھی اضطراب میں مبتلا ہے سرکار اس سمت میں جلد از جلد گائڈ لائن جاری کر کے جو بھی معاملات ہے وہ طے کر کے قربانی کے لئے فوری طور پر انتظامات کریں اور بی ا یم سی کو اس کے لئے ذمہ داری فراہم کرے قربانی سے متعلق کرونا وبا کے سبب عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے جبکہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے جس کی ادائیگی واجب ہے اور مسلمان اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر نے کو بھی تیار ہے۔ابوعاصم اعظمی نے یہ مکتوبات این سی پی سربراہ شردپوار ۔وزیر محصولات بالا صاحب تھورات ۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو بھی ارسال کئے ہیں