Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایران-چین باہمی تعاون کا معاہدہ رُکوانے کیلئے اسرائیل کو ایڑی چوٹی کا زور لگا دینا چاہئے

by | Jul 21, 2020

WhatsApp Image 2020-07-21 at 3.47.32 PM
صیہونی اخبار
غاصب صیہونی رژیم، اسرائیل سے تعلق رکھنے والے معروف اخبار “یروشلم پوسٹ” نے اپنے اداریئے کے اندر ایران و چین کے درمیان مجوزہ “25 سالہ باہمی تعاون کے پروگرام” کیجانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چین اور روس ایران پر عائد اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندیوں کے ختم ہونے کےبعد اکتوبر میں ایران کو جنگی ہیلی کاپٹرز، جیٹ طیارے اور ٹینکوں سمیت انواع و اقسام کا اسلحہ بیچنا چاہتے ہیں جبکہ چین تو اس سے بھی دو قدم آگے بڑھ چکا ہے کیونکہ ایران و چین سکیورٹی و اقتصادی میدانوں میں 25 سالوں پر محیط، اربوں ڈالرز مالیت کے ایک انتہائی وسیع معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
صیہونی اخبار نے لکھا کہ ایران “اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے” کے اپنے موقف سے بھی آگے بڑھ چکا ہے جبکہ اس وقت ایران نہ صرف فلسطینی مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کی مدد بلکہ (اسرائیل کی) شمالی سرحدوں(شام سے ملنے والی سرحدوں) کے نزدیک اپنی چوکیاں بنانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔
غاصب صیہونی رژیم اسرائیل سے تعلق رکھنے والے معروف اخبار “یروشلم پوسٹ  (Jerusalem Post) نے اپنے اداریئے کے اندر ایران اور چین کے درمیان مجوزہ “25 سالہ باہمی تعاون کے پروگرام” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں اسرائیل کو لاحق شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ اس اخبار نے ایران کے ساتھ چین اور روس کے مثبت تعلقات پر ماتم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پینٹاگون کی آخری رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور روس ایران پر عائد اقوام متحدہ کی اسلحے کی پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد اکتوبر کے مہینے میں ایران کو جنگی ہیلی کاپٹرز، جیٹ طیارے اور ٹینکوں سمیت انواع و اقسام کا اسلحہ بیچنا چاہتے ہیں۔ یروشلم پوسٹ نے ایران و چین کے قریبی تعلقات پر رونا روتے ہوئے لکھا کہ چین تو اس سے بھی دو قدم آگے بڑھ چکا ہے کیونکہ رپورٹس کے مطابق ایران اور چین سکیورٹی و اقتصادی میدانوں میں 25 سالوں پر محیط، اربوں ڈالرز مالیت کے ایک انتہائی وسیع معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
صیہونی اخبار نے لکھا کہ ایران اور چین کے درمیان یہ معاہدہ تہران اور شنگھائی کے درمیان انتہائی قریبی فوجی تعلقات بھی استوار کر دے گا جس میں مشترکہ فوجی مشقیں، مشترکہ تحقیق اور اطلاعات اور ہتھیاروں کی فراہمی بھی شامل ہو گی۔  اسرائیلی اخبار نے قریب الوقع ایران-چین اقتصادی و فوجی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران و چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر تاحال دستخط نہیں ہوئے لیکن اسرائیلی کابینہ کو چاہئے کہ وہ ان واقعات کا گہری تشویش کے ساتھ بغور جائزہ لے۔ صیہونی اخبار نے لکھا کہ ایرانی فوج کو ملنے والی ہر نئی سہولت ممکنہ طور پر اسرائیل کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے جبکہ ایران میں چین کی وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور ایرانی انفراسٹرکچر و مواصلات کے وسیع منصوبوں کا شروع ہو جانا اس بات کا باعث بنے گا کہ ایرانی حکومت اپنے ساتھ وابستہ مزاحمتی گروہوں پر اور زیادہ خرچ کرنا شروع کر دے۔  صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے باہمی تعاون کے مجوزہ ایران چین معاہدے کو ناکام بنانے پر زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو چاہئے کہ وہ اپنی تشویش اور تحفظات چین پر اچھی طرح واضح کردے اور ایران کے ساتھ چین کے ممکنہ معاہدے کو ناکام بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دے۔

Recent Posts

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...

جمیل صدیقی : سیرت رسول ﷺ کا مثالی پیامبر

جمیل صدیقی : سیرت رسول ﷺ کا مثالی پیامبر

دانش ریاض، معیشت،ممبئی جن بزرگوں سے میں نے اکتساب فیض کیا ان میں ایک نام داعی و مصلح مولانا جمیل صدیقی کا ہے۔ میتھ میٹکس کے استاد آخر دعوت و اصلاح سے کیسے وابستہ ہوگئے اس پر گفتگو تو شاید بہت سارے بند دروازے کھول دے اس لئے بہتر ہے کہ اگر ان کی شخصیت کو جانناہےتوان کی...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...