Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تعلیم وہ خوب ہے جو سکھلائے ہنر

by | Jul 21, 2020

چمپارن کالج آف فارمیسی

چمپارن کالج آف فارمیسی

 

احمد نہال عابدی
علم کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا ضامن ہے ۔ تعلیم کے معاملے میں خاص کر مسلمان سب سے زیادہ پسماندگی کا شکار ہیں ۔ جبکہ اسلام میں علم کی حصول یابی اور فرضیت پر واضح احکامات موجود ہیں ۔ مفکر اسلام علامہ اقبال کی شاعری کا ماحصل بھی مسلمانوں کے لئے علم کی اہمیت اور تعلیم کی ترغیب پر مبنی ہے ۔ باوجود اس کے آج بھی مسلمان پوری دنیا میں افسوس ناک حد تک تعلیمی میدان میں سب سے آخری صف میں کھڑے ہیں ۔ صوبہ بہار میں مسلمانوں کی کثیر تعداد کے باوجود تعلیمی میدان میں ان کی حصہ داری نہیں کے برابر ہے ۔ آج کا دور پروفیشنل اورٹیکنیکل تعلیم کا ہے اور اس کا رشتہ فوری طور پر روزگار حاصل ہونے سے منسلک بھی ہے ۔ مسلمانوں کی تعلیم سے دوری کی ایک سب سےبڑی وجہ پیشہ وارانہ کالجوں کی عدم سہولت بھی ہے ۔ بہار کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر بیشتر دیہی و شہری علاقوں میں پروفیشنل اور ٹیکنیکل تعلیم کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہماری قوم پیشہ وارانہ تعلیم میں بھی بہت پیچھے ہے ۔ خاص کر شمالی بہار میں پروفیشنل کالجوں کی عدم سہولت سے مسلمانوں کے لئے مذکورہ تعلیم حاصل کرنا ایک خواب سا ہے ۔ دور حاضر میں تمام تر قانونی اور حکومتی سطح پر تعصب کے پیش نظرمسلمانوں کا مسلمانوں کے لئے تعلیمی اداروں کا قیام جوئے شیر لانے سے کم نہیں مگر باجود اس کے شہر چمپارن (ایسٹ) میں پیشہ ورانہ کالج کا قیام مسلمانوں کے لئے ایک خوش آئند امر ہے ۔ چمپارن کالج آف فارمیسی (CHAMPARAN COLLEGE OF PHARMACY) کے نام سے منسوب یہ ادارہ کافی دقتوں اور پریشانیوں کے بعد قائم ہوچکا ہے جہاں سے علاقے کے نہ صرف نادار مسلمان بلکہ دیگر عام افراد بھی کالج سے تعلیمی فراغت کے بعد ادویات جیسی پوٹینشیل مارکیٹ میں روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں ۔ موتی ہاری چمپارن ایسٹ ” گولریہ ” میں واقع (سی سی پی ) کالج کے روح رواں ڈاکٹر محفوظ عالم (ایم فارم ، پی ایچ ڈی ) فارمیسی کے میدان میں ماہر اور تجربہ کار شخص کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر محفوظ عالم فی الوقت ممبئی کی مشہور دواساز کمپنی میں ایک مدت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کا لج کے چیر مین ڈاکٹر محفوظ اور کالج کے ایڈ من ڈائریکٹر تبریز احمد کی کاوشوں سے ادارہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ فارمیسی سے متعلق تمام تر باریکیوں اور اعلی معیاری تعلیم کی فراہمی و دستیابی کے لئے پیش نظر کالج میں سہولتیں دستیاب ہیں ۔ فضائی آلودگی اور شور شرابے سے دور چمپارن کے ’’گولریہ‘‘ علاقے میں واقع فارمیسی کالج میں داخلے جاری ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

اور جب امارت شرعیہ میں نماز مغرب کی امامت کرنی پڑی

دانش ریاض، معیشت، ممبئی ڈاکٹر سید ریحان غنی سے ملاقات اور امارت شرعیہ کے قضیہ پر تفصیلی گفتگو کے بعد جب میں پٹنہ سے پھلواری شریف لوٹ رہا تھا تو لب مغرب امارت کی بلڈنگ سے گذرتے ہوئے خواہش ہوئی کہ کیوں نہ نماز مغرب یہیں ادا کی جائے، لہذا میں نے گاڑی رکوائی اور امارت...