Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

دارالعلوم ندوۃالعلماء کی جانب سے’’ندوہ اوپن یونیورسٹی‘‘ کا قیام

by | Jul 23, 2020

ندوۃالعلماء

ندوۃالعلماء

ممبئی (معیشت نیوز)ہندوستان میں تعلیمی تحریک کو مضبوط کرتے ہوئے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے فارغین نے اہم کارنامہ انجام دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق دارالعلوم ندوۃالعلماء کی عالمی تنظیم’’ ابنائے ندوۃ العلماء‘‘نے تحریک ندوۃ کا احیاء اور جدید عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے “ندوہ اوپن یونیورسٹی”قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیۃ شباب الاسلام (الہند) کے آفس سکریٹرمحمدعبدالرشید ندوی کے مطابق مذکورہ ادارے کا قیام امسال ماہ شوال 1441 ھ میں کیا جاچکا تھا ،لیکن اس کا باقاعدہ اعلان ابھی کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک ندوۃ العلماء برصغیر میں برطانوی دور میں برپا ہونے والی تحریک ہے جس کا بنیادی مقصد اسلامی مدارس کے نظام و نصاب تعلیم کی اصلاح اور اسے زمانے کے مطابق تبدیل و تجدید کرنا تھا۔ لیکن گذشتہ کچھ برسوں سے یہ تحریک منجمد پڑی ہوئی تھی اوراب ایک نئی کوشش کی گئی ہے کہ “ندوۃ آن لائن یونیورسٹی ” قائم کیا گیا ہےجس کا مرکزی دفتر کنیڈا میں بنایا گیاہے جس میں کنیڈا، امریکہ، برطانیہ، جاپان، اور ساؤتھ افریقہ کے تجربہ کار اساتذہ کا انتظام کیا گیاہے۔دلچسپ بات یہ ہیکہ اس میں عربی اور انگلش میڈیم “کلیتہ الشریعۃ ” قائم کیا گیا ہے ،جس میں تین سالہ B.A کے مساوی کورس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ،ساتھ ہی فاصلاتی تعلیم اور آن لائن تعلیم کا نظم کیا گیا ہے ۔
مزید تفصیلات کے لئے طلبہ تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم لکھنؤ کے مرکزی آفس سے رابطہ کرکےحاصل کرسکتےہیں ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...