Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کرناٹک میں ٹیپو سلطان ؒ کی تاریخ کو نصابی کتابوں سے ہٹایاجا نانا قابل برداشت ہے۔

by | Jul 31, 2020

IMG KTK ONE

کرناٹک میں ٹیپو سلطان ؒ کی تاریخ کو نصابی کتابوں سے ہٹایاجا نانا قابل برداشت ہے۔
منگلور (پر یس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کرناٹک شاخہ کے ریاستی صدر الیاس محمد نے منگلور ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویڈ وبا کی وجہ سے کرناٹک میں ٹیپو سلطان ؒ کی تاریخ کو ساتویں جماعت کے نصاب کتاب سے ہٹایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے اور اقدام کی ایس ڈی پی آئی سخت مذمت اور مخالفت کرتی ہے۔ریاست کے عوام ریاستی حکومت کے اس طرح کے فرقہ وارانہ فیصلے کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کویڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول کے کام کرنے کے دنوں میں کمی کی وجہ سے نصابی کتابوں سے کچھ نصابات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیپو سلطان سے متعلق اسباق کو کتابوں سے نکال دیا گیا ہے۔ الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کافی عرصہ سے ٹیپو سلطان کی مخالفت کررہی ہے اور اب موجودہ کویڈ بحران کے تناظر میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کا ریاستی حکومت غلط استعمال کررہی ہے۔ ٹیپو سلطان کے اسباق کو نصابی کتابوں سے نکال کر تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کے اپنے خفیہ ایجنڈے پر بی جے پی کام کررہی ہے۔ ٹیپو سلطان ایک بہادر مجاہد آزادی تھے۔ آبپاشی میں انقلاب لانے والے، دنیا کا پہلا میزائیل مین،بابائے راکٹ ٹکنالوجی، ملک کے بے مثال محب وطن اور سماجی ہم آہنگی کے مسیحا تھے۔ٹیپو نہ صرف ہماری ریاست بلکہ قوم کیلئے بھی باعث فخر ہیں۔ یہاں تک کہ امریکہ اور یوروپ میں بھی ٹیپو سلطان کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مطالعہ کا موضوع ہیں۔ ٹیپو سلطان کو دنیا کے مختلف ممالک میں ایک خصوصی اعزاز دیا گیا ہے ۔ناسامیں ٹیپو سلطان کو راکٹ سائنس میں ان کی شراکت کیلئے خصوصی طور پر اعزاز سے نوازاگیا ہے۔ تاہم، کرناٹک حکومت اپنی فرقہ وارانہ ذہنیت کی وجہ سے ٹیپو سلطان سے متعلق سبق کا نصابی کتابوں سے نکال کر کرناٹک کی سرزمین اور بہادری کی تاریخ کو کالا کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر الیاس تمبے نے اختتام میں کہا کہ کرناٹک کے عوام کو یہ جاننا ہوگا کہ ریاستی بی جے پی حکومت آئین ہند، سیکولرازم اور جمہوریت وغیرہ سے متعلق نصاب کو بھی نصابوں کتابوں سے نکالنے کا مذموم منصوبہ بنارہی ہے۔ ہندوتوا کے ماننے والے جو آئین ہند کی تشکیل میں شریک نہیں ہیں اب وہ تاریخ کو مسخ کرکے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے من گھڑت کہانیاں پھیلا رہے ہیں اور کرناٹک کی عز ت کو پامال کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ریاستی سکریٹری اشرف ماچار، ریاستی سکریٹریٹ اراکین اکرم حسن، جلیل کرشناپورا اور ضلعی رکن اقبال بلارے شریک رہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...