Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایودھیا: بالآخر اکھاڑا پریشد کو بھومی پوجن میں شرکت کی دعوت دے دی گئی

by | Aug 3, 2020

اکھاڑا پریشد

الہ آباد۔ کئی دنوں کی غیر یقینی صورت حال کے بعد آخرکار اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کو بھومی پوجن میں شرکت کرنے کے لئے باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد ملک کے گیارہ اکھاڑوں پر مشتمل سادھو سنتوں کی نمائندہ تنظیم ہے ۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے سکریٹری چنپت رائے کی طرف سے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کو بھومی پوجن میں شرکت کی با قاعدہ دعوت دے دی گئی ہے۔
دعوت نامے میں اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد سے گذارش کی گئی ہے کہ آئندہ ۵؍ اگست کو پی ایم مودی رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کا آغاز کریں گے ۔ اس تاریخی موقع پر اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کو تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔دعوت نامے میں اکھاڑا پریشد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ چار اگست کی شام تک ایودھیا کے جانکی پورم میں پہنچ جائے۔ بھومی پوجن میں شرکت کا دعوت نامہ ملنے پر اکھاڑا پریشد نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نرندر گری کا کہنا ہے کہ رام مندر تحریک میں اکھاڑا پریشد کے سادھو سنتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور اپنی قربانیاں پیش کی تھیں۔ ہمیں بھومی پوجن میں شرکت کے دعوت نامے کا بے صبری سے انتظار تھا۔ مہنت نرندر گری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جونا اکھاڑے کے سر براہ مہنت ہری گری اور اکھاڑا پریشد کے صدر چار اگست کو ایودھیا پہنچ جائیں گے
واضح رہے کہ بھومی پوجن میں اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کو دعوت نامہ نہ ملنے سے سیاسی قیاس آرئیاں تیز ہو گئی تھیں۔ خو د اکھاڑا پریشد نے بھی بھومی پوجن میں شامل ہونے کی اپنی خواہش کا کھل کراظہار کیا تھا ۔اکھاڑا پریشد سے وابستہ بعض سادھو سنتوں نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ایودھیا میں ہونے والی بھومی پوجن میں ان کی شرکت کو یقینی بنائی جائے۔ لیکن اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے بھومی پوجن میں صرف دو لوگوں کو شرکت کرنے کی ا جازت دی گئی ہے۔ ایسے میں اکھاڑا پریشد کے سادھو سنت کسی اور موقع پر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کریں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...