Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا کی کورونا مریضوں کے لئے ریاست گیر مہم “ڈونیٹ پلازما ڈیفیٹ کورونا” 4 اگست سے 6 اگست تک

by | Aug 4, 2020

Untitled

پریس ریلیز
ممبئی: دنیا بھر میں پھیلی کورونا وباء کے علاج کے لئے ڈاکٹرس تحقیق میں مصروف ہیں۔ لیکن پلازما تھراپی کوویڈ ۔19 سے متاثر مریضوں کے لئے امید کی کرن نظر آرہی ہے۔
اس سلسلے میں، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کوویڈ 19 میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ریاست گیر سطح پر پلازما تھراپی کے لئے “ڈونیٹ پلازما ، ڈیفیٹ کورونا” کے نام سے تین روزہ مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ اس مہم کا انعقاد 4 ، 5 ، 6 اگست کو ریاست بھر میں کیا جائے گا۔ کوویڈ ۔19 سے صحت یاب ہونے والے مریض رضاکارانہ طور پر پلازما کا عطیہ کریں گے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس طریقہ کار کو convalescent پلازما تھراپی ، passive immunisation بھی کہا جاتا ہے۔ اس تھراپی میں ، کورونا سے متاثرہ مریض کے بیماری سے صحت یاب ہونے کے کچھ وقت بعد اس کے ڈونیٹ کیے ہوئے پلازما سے دیگر کورونا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ان ٹھیک ہوئے مریضوں کے پلازما میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو ختم کرنے والے اینٹی باڈیز تیار ہوتے ہیں۔ دنیا کے بہت سے ممالک اس تھراپی کو اپنا رہے ہیں۔ ایک صدی قبل، ایک طرح کے فلو کی وبا کی روک تھام اور ایبولا اور سارس وبائی بیماری سے متاثرہ افراد کا بھی اسی طریقہ سے علاج کیا جاچکا ہے۔
ہمارے ملک میں کوویڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے اس تھیراپی سے علاج معالجے کے لئے پلازمہ کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں ہزاروں افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ان میں سے اکثر وبیشتر افراد بیماری سے اچھے بھی ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے شعبہ خدمتِ خلق کے ذمےدار جانب مظہر فاروق میں کہا کہ “کوویڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کی خدمت اور علاج کی طرف بڑھے ہوئے اقدامات اللہ کے نزدیک بڑے اجر اور ثواب کا ذریعہ ہیں۔ اسلام نے ضرورت مند انسانوں کے لئے مدد کرنے کو بہت اہمیت دی ہے۔ اللہ اس عمل کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی مدد وہ بھائی کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے۔ ان میں سے وہ بھائی بھی ہیں جن کو اللہ نے کرونا سے نجات عطا کی ہے۔”
مظہر فاروق نے مزید کہا کہ ــسیدنا حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ “مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اللہ اس شخص سے زیادہ محبت ہے جو اسکے کنبہ کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے “۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ “تم زمین والوں پر رحم کرو ، آسمان والا تم پر رحم کرے گا” (ترمذی)۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...