Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آف لائن ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے گاؤں بنیں گے کیش لیس، آر بی آئی کا اعلان

by | Aug 6, 2020

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / یو این آئی

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس / یو این آئی

یو این آئی
ممبئی: دیہی علاقوں میں کنکٹی وٹی کی پریشانی کے پیش نظر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج آف لائن ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ ریزرو بینک انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے کہا کہ آف لائن موڈ میں کارڈ اور موبائل ڈیوائس کے ذریعہ خوردہ ڈیجیٹل ادائیگی کی اسکیم جلد ہی شروع کی جائے گی۔ تجربے کے طور پر پہلے چھوٹی رقم کی ادائیگی کے لئے ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اگر تجربہ کامیاب رہا تو اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
ترقیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں سے متعلق آر بی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’موبائل فونز، کارڈز، ڈیجیٹل والیٹ وغیرہ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لیکن دور دراز علاقوں میں اسے اپنانے میں انٹرنیٹ کنکٹی وٹی کی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا کارڈ، موبائل ڈیوائسز اور والیٹ کے ذریعے آف لائن ادائیگی کے آپشن پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید فروغ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ آف لائن موڈ میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام صارفین کے مفادات اور ان کی رقم کی حفاظت کا بھی پورا خیال رکھا جائے گا۔ ٹیسٹ پروجیکٹ کے لئے رہنما اصول جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔ ٹیسٹ کامیاب ہونے کے بعد آر بی آئی بڑے پیمانے پر اس پر عمل درآمد سے قبل تفصیلی ہدایات جاری کرے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...