Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بہار انتخابات ،بی جے پی کی تمام اتحادی جماعتیں نتیش کی قیادت میں الیکشن لڑیں گی:جے پی نڈا

by | Aug 23, 2020

J P Nadda

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ بہار اسمبلی الیکشن سبھی اتحادی پارٹیاں وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑیں گی اور جیتیں گی۔ جے پی نڈا نے آج بہار پارٹی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی ورچوؤل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جے پی، جنتا دل (یونائٹیڈ) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نتیش کمار کی قیادت میں الیکشن لڑیں گی اور اس الیکشن میں جیتیں گی بھی۔ واضح رہے کہ بہار میں اکتوبر-نومبر میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ بہار ہی نہیں ملک کی دیگر ریاستوں میں اپوزیشن اب گزرے وقت کی بات ہوگئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے نتیش کمار کی قیادت میں بہار الیکشن میں جیتنے کے لئے ایک ساتھ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف اپنے آپ کو مضبوط کرنے میں لگی رہتی ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کے اتحادی بھی مضبوط ہوں۔
نتیش کمار کے ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کے پی نڈا نے کہا کہ بہار کا ریکوری ریٹ آج 73.48 فی صد ہے۔ بہار میں گھر گھر جا کر دس کروڑ اسکریننگ کی گئی ہیں۔ ریاست میں کورونا جانچ 35 ہزار سے بڑھ کر آج ایک لاکھ پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے لئے بہار حکومت مبارکباد کی حق دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ بہار نے کووڈ بحران، چاہے بجلی گرنے سے لوگوں کے ہلاک ہونے کا بحران ہو یا سیلاب میں راحت کا کام کرنا ہو، سبھی بہت اچھی طرح کیا ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ بہار نے سیاسی اور سماجی بیداری کو بہت ہی اوپر رکھا ہے۔ چمپارن ستیہ گرہ ہو یا تعمیر نو تحریک یا پھر جے پرکاش جی کو ہم یاد کریں، تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ جب سبھی نے سمجھوتہ کرلیا تھا، تب بہار نے قیادت کی تھی۔ بہار کے سلسلے میں ہم سب جانتے ہیں کہ ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام اس ریاست نے رکھا ہے۔ چاہے وہ سیاسی موضوع ہو، سماجی ہو، ثقافتی ہو، ہر شعبہ میں بہار نے قیادت کی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...