ممبئی : تبلیغی جماعت پر بامبے ہائی کورٹ کے منصفانہ فیصلہ کی پذیرائی کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر نے کہا ’’بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ بیرون ملک کے تبلیغی اراکین کیخلاف درج ایف آئی آر کو مسترد کیا جانا خوش آئند ہے جس سے اس مشکل دور میں عوام کا عدلیہ پر اعتماد مضبوط ہوگا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام میں عدل و مساوات کی جڑیں گہرائی تک پیوست ہیں ‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ “سیاست ، انتظامیہ اور میڈیا پر بامبے ہائی کورٹ کی تنقید بروقت اور موقع کی مناسبت سے ہے۔ اُمّید ہے کہ متعلقہ افراد اپنی ناکامیوں کے لیے قربانی کا بکرا تلاش کرنے کی بجائے اصلاحی اقدامات اٹھائیں گے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...