Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی آرامکو نے چین میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کیوں کھینچ لیے؟

by | Aug 24, 2020

ARAMCO ARAMCO

سعودی عرب میں واقع پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی سرکاری کمپنی ’آرامکو‘ نے چین میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے مجوزہ ریفائننگ اینڈ پیٹروکیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔امریکی میڈیا گروپ بلومبرگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے سعودی کمپنی عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں سے نمٹنے کے لیے اخراجات میں کمی کرنا چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آرامکو نے اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے بعد چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں اس کمپلیکس میں سرمایہ کاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے پیچھے تیل کی مارکیٹ کا غیر یقینی ہونا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب آرامکو نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اس منصوبے کی چینی شراکت دار کمپنی ’چائنہ نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن‘نے بھی فوری طور پر اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔ منصوبے کے تیسرے پارٹنر ’پنجن سنسین‘ نے بھی کسی فون کال یا ای میل کا جواب نہیں دیا۔
کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے باعث توانائی کی طلب میں کمی کے باعث پوری دنیا میں توانائی کمپنیوں پر پڑنے والے اثرات سے مستقبل کے منصوبوں پر بے یقینی کے بادل چھا گئے ہیں۔
اس تناظر میں آرامکو سرمایہ کاری اور اپنے اخراجات میں وسیع کٹوتیوں کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ کمپنی خام تیل کی کم قیمتوں اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے دوران 75 ارب ڈالر کے شیئرز کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس صورت حال میں سعودی ریاست، جو آرمکو کے سب سے زیادہ حصص کی مالک ہے، کو ہی سب سے زیادہ خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مشترکہ منصوبے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال فروری میں بیجنگ کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔ سعودی عرب ایشیا میں اپنا مارکیٹ شیئر بڑھانا چاہتا تھا اور اس نے اپنے ملک میں چینی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔
منصوبے کے تحت سعودی عرب کو تین لاکھ بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اس مجوزہ ریفائنری کے لیے 70 فیصد خام تیل فراہم کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق چین اب اس منصوبے کو خود آگے بڑھائے گا اور دوسرے کھلاڑیوں کی مستقبل میں شمولیت ایک آپشن ہو سکتی ہے۔
کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے عالمی سطح پر تیل کی طلب میں زبردست کمی دیکھی گئی جس سے اس کی قیمتیں زمین بوس ہو گئی تھیں اس صورت حال میں سب سے زیادہ نقصان ریفائنرز کو اٹھانا پڑا تھا جو ادائیگیوں کے بھنور میں پھنس کر سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سعودی کمپنی آرامکو ریفائنری توسیع منصوبے کے بارے میں رواں سال کے شروع میں انڈونیشیا کی ریاستی توانائی کمپنی پرٹامینا سے بھی بات چیت کرچکی ہے، لیکن موجودہ بحران کے باعث یہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے اور پرٹامینا کو اب دوسرے کسی ساتھی کی تلاش ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...