Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے سدرشن ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایس ڈی پی آئی

by | Aug 31, 2020

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی آئی) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے اخباری بیان میں سدرشن ٹی وی کے پروگرام نوکر شاہی جہاد جس پر کل دہلی ہائی کورٹ نے روک لگائی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدرشن نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سریش چوہانکے اپنے مذکورہ پروگرام کے ذریعے سماج میں نفرت پھیلانے اور ہمارے ملک کے سیکولر تصور کو مسخ کرنے کا کام کررہے ہیں، لہذا ان پر فوری طور پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی اس بات پر حیرت زدہ ہے کہ بی جے پی حکومت اور اتر پردیش پولیس جو سوشیل میڈیا کے کسی بھی اختلاف رائے والے یا یوگی حکومت کے خلاف ٹوئیٹ، ویڈیو یا بیان پر فوری طور پر مرد و خاتون کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا شو ق رکھتی ہے وہی اتر پردیش پولیس سدرشن ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر چاونکے کے اشتعال انگیز اوردو برادریوں اور مذہب کے مابین ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے اور جامعہ جیسے اعلی درجہ کے تعلیمی کیمپس کی ساکھ اور وقار کو ٹھیس پہنچانے کیلئے جاری کی جانی والی پروگرام کی ویڈیو کلپ کے معاملے میں مجرمانہ غفلت برت رہی ہے۔ سریش چاونکے کا یہ مذکورہ ویڈیو کلپ نوکر شاہی پروگرام کا اشتہاری کلپ تھا جس کو سوشیل میڈیا پر وائر ل کیا گیا تھا اور مکمل پروگرام  28اگست2020کو شام 8بجے نشر ہونے والا تھا۔ اس پروگرام کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی عرضی پر جسٹس نوین چاولہ کی بنچ نے اس پر کل روک لگادی تھی۔ پروگرام میں دکھایا جانے والا تھا کہ ریاستی مشینری میں تقرر مسلمان ہندوستان کو کیسے اور کس انداز میں تباہ کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مزید کہا چاونکے نے نہ صرف عظیم سیاسی شخصیات اور نظام کو منفی انداز میں پیش کیا ہے بلکہ عوام الناس کے ذہنوں میں یہ شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے کہ پوری سرکاری مشینری کمزور، بیکار اور ناقابل اعتماد ہے۔ چاونکے نے جان بوجھ کر دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ ایس ڈی پی آئی پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ چاونکے کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور مسلم کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ اور مذہبی دشمنی بھڑکانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...