Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہندوستان، جاپان، آسٹریلیا نے غیرجانبدارانہ، شفاف تجارت پر زور دیا

by | Sep 2, 2020

Australia India Japan

نئی دہلی: ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا نے کھلی، غیرجانبدار، ہمہ جہت، شفاف اور مستحکم تجارتی نظم اور سرمایہ کاری کے مناسب ماحول بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہند بحر الکاہل کے علاقے میں سپلائی چین مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گویل نے منگل کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جاپان کے وزیر خزانہ، تجارت و صنعت کاجیاما ہیروشی اور آسٹریلیا کی تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر سائیمن برمنگھم کے ساتھ سہ رخی اجلاس کیا۔
اجلاس کے دوران تینوں فریقوں نے کھلی، غیرجانبدار، ہمہ جہت، شفاف اور مستحکم تجارتی نظم اور سرمایہ کاری کا مناسب ماحول بنانے پر اتفاق رائے ظاہر کیا اور اپنے اپنے بازار کھلے رکھنے پر زور دیا۔ کورونا وبا کے تناظر میں عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کو دھیان میں رکھتے ہوئے تینوں وزراء نے ہند بحرالکاہل میں سپلائی چین مستحکم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
ہند۔بحرالکاہل خطے میں سپلائی چین مضبوط کرنے میں علاقائی تعاون مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے تینوں ملکوں کے وزراء نے تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا اور اس سمت میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ان وزراء نے متعلقہ افسران کو اس سمت میں منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...