Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ملیشیا نے نیٹ فلکس کی فحاشیت سے دور رہنے کے لیے نور فلکس شروع کیا

by | Sep 22, 2020

Nurflix

کوالالمپور : ویب سیریز کے لیے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کئی ممالک میں اپنے فحش مواد کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے ماحول میں ملیشیا نے اسلامی اقدار کو بنیاد بنا کر ایک نئی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مسلمانوں کے لیے حلال ٹی وی کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کو نورفلکس نام دیا گیا ہے۔
‘نورفلکس ملیشیا کی پہلی ایسی اسٹریمنگ سروس ہے جو شریعہ کو خیال میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس نے جولائی سے 10 ہزار سے زائد گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اس کو تیار کرنے کے پیچھے رزال محمد کا دماغ ہے جو جنوری میں اپنے آفیشیل لانچ سے پہلے نورفلکس کے لیے اصل مواد تیار کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “ہم نے اسٹارٹ اَپ کے لیے 9.7ملین ڈالر خرچ کیے، لیکن کمپنی پہلے پانچ سالوں میں تقریباً 12 ہزار ایپی سوڈ کے ساتھ مین اسٹریم، تعلیمی، فلسفیانہ اور ترغیبی درجوں میں 1000 آریجنل مواد کا پروڈکشن کرے گی۔”
رزال محمد کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھڑے ہونے سے پہلے ملیشیا، برونئی اور سنگاپور کی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشنز سے مواد حاصل کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ “ہم خود کو اگلے پانچ سالوں میں جنوب شمال ایشیائی علاقوں کا احاطہ کرنے کی طرف نظر رکھے ہوئے ہیں، جو بین الاقوامی بازار کو متوجہ کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ اور یوروپ میں ہَب قائم کرنے کے لیے ہماری کوشش کا حصہ ہے۔”

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...