Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

‘انتخابی موسم کے ماہر ‘ پاسوان نے چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا

by | Oct 9, 2020

Paswan and Modi

نئی دہلی : ملک کی سیاست میں ایک انتخابی موسم کےماہرکے طور پر پہچان بنانے والے مرکزی وزیر خوراک ورسد اور صارفین امور رام ولاس پاسوان نے چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور شائد ہی کوئی حکومت اور اتحاد ایسا رہا ہو جس کا وہ حصہ نہیں رہےہوں۔
74 سالہ مسٹر پاسوان کا کل دیر شام انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
ملک کی سیاسی فضا کے ماہر ، مسٹر پاسوان نے اپنی سیاسی زندگی کے سفر میں چھ وزرائے اعظم کےساتھ کام کیا اور وہ ان کی کابینہ کا حصہ رہے ۔
وہ سب سے پہلے 1989 میں وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت میں وزیر بنے تھے۔ دوسری بار 1996 میں ، ایچ ڈی دیو گوڑا اور اس کے بعد اندر کمار گجرال کی حکومت میں وزیر ریلوے کی ذمہ داری سنبھالی۔
مسٹر پاسوان 1999 میں اٹل بہاری واجپئی کی سربراہی میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں وزیر مواصلات تھے۔
سال 2004 میں ، انہوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی اور من موہن سنگھ کی سربراہی میں متحدہ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت میں کیمیکل کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
سال 2014 پھر سے این ڈی اے میں شامل ہوئے اور نریندر مودی کی حکومت میں فوڈ سپلائی کے وزیر بنائے گئے۔ 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں ، مسٹر پاسوان نے مقابلہ نہیں کیا اور وہ بہار سے راجیہ سبھا پہنچے اور پھر مسٹر مودی کی حکومت میں وزیر خوراک اور صارفین امور بن گئے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...