Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ہاتھرس واقعہ: قانون کے ۵۱۰طلبا نے چیف جسٹس آف انڈیا کو خط لکھا

by | Oct 9, 2020

Hathras

ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملہ میںقانون کے 510 طلبا نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کو خط لکھا ہے۔ ان طلبا نے ہاتھرس معاملہ میں سپریم کورٹ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور گزارش کی ہے کہ قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق نوئیڈا کے دو لاء اسٹوڈنٹس کے دستخط سے جاری خط میں الگ الگ یونیورسٹیز اور کالجز کے مجموعی طور پر 510 قانون کے طالبعلم کے نام شامل ہیں۔ طلبا نے خصوصی طور سے متاثرہ لڑکی کی آخری رسومات دیر رات ادا کیے جانے پر اعتراض کیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ “انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے ایک دہشت گرد اجمل قصاب کی لاش کو لے جانے کے لیے پاکستان کی حکومت سے گزارش کی تھی، یہ الگ بات ہے کہ پاکستان حکومت نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔ لیکن ہاتھرس میں اس لڑکی اور فیملی کے ساتھ وہ انسانیت نہیں دکھائی گئی جس نے پوری زندگی ہندوستان میں گزاری۔ جس فیملی کی لڑکی نے سب سے دردناک جرم میں اپنی جان گنوا دی۔”
اس خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ “مبینہ طور پر پولس نے بیان دیا ہے کہ مہلوک لڑکی کی لاش کو جلانے کے لیے فیملی سے اجازت لی گئی تھی، جب کہ کئی مواقع پر متاثرہ فیملی یہ بتا چکی ہے کہ آخری رسومات ان کی خواہش کے خلاف کی گئی۔ اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولس کے پاس کوئی کاغذ بھی موجود نہیں ہے۔” ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے خط میں چیف جسٹس آف انڈیا سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ قصوروار افسروں کے خلاف کارروائی کریں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...