ایس پی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے تحریری مطالبہ، مشروط اجازت کے ساتھ تمام معمولات زندگی کو پٹری پر لانے کی سرکار کی کوشش کر رہی ہے
ممبئی: مہاراشٹر میں نئی شروعات کے تحت لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو رہا ہے بازار سمیت مالس و دیگرخدمات عوام کیلئے شروع کردی گئی ہیں اسی لئے شرائط کے ساتھ منادر،مساجد اور عام مسافروں کیلئے لوکل ٹرینیں بھی جلد شروع کی جائیں تاکہ عام زندگی کو معمولات پر لایا جائے جس طرح سے ہوٹلوں ،بار، بازار، دکانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کی احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے کے ساتھ شرائط پر اجازت دی گئی ہے اسی طرز پر مندر، مسجد، گرودوارہ، چرچ سمیت دیگر مذہبی مقامات کو بھی شرائط کے ساتھ کھولنے کی مشروط اجازت دی جائے۔ اس قسم کا مطالبہ آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے تحریری مطالباتی مکتوب ارسال کر کے کیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ عام مسافروں کو سفر کیلئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے کیونکہ لوکل ٹرینوں کے بند ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دفاتر جانے سے قاصر ہیں جبکہ کئی ملازمین جو پرایئوٹ کمپنیوں میں کام کر تے ہیں انہیں دفتر جانے کی اجازت دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی دفتر کو بھی کھول دیا گیا ہے ایسی صورتحال میں لوکل ٹرینیں، مذہبی مقامات،جمنازیم کو ذمہ دار اور منتظمین کی ذمہ داری پر کھولنے کی اجازت دی جائے اس کے ساتھ ہی انہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کو لازمی قرار دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوکل ٹرینیں بھی شہریوں کیلئے کھول دی گئی ہیں تو معمولات زندگی جو متاثر ہوئی ہے وہ واپس معمولات پر آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے ایسی تحریری ذمہ داری لینے کے بعد ٹرینوں میں بھی سفر کی اجازت دی جائے۔ ماسک سمیت دیگر ضروری انتظامات ہر شہری پر لازمی کیا گیا ہے۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...